پنجاب بھر کے گرلز سرکاری سکولوں میں مرد افسران کا داخلہ بند

بدھ 8 دسمبر 2021 12:20

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2021ء) محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب نے فیصل آباد سمیت صوبے بھر کے سرکاری گرلز سکولوں میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر (مرد) کی جانب سے کی جانے والی سکولوں کی انسپکشن پر پابندی عائد کردی ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب نییہ پابندی مرد افسران کی جانب سے گرلز سکولوں کی انسپکشن کے باعث خواتین اساتذہ کو ہراسا کئے جانے کے واقعات میں اضافے کے بعد عائد کی ہے اور حکم دیا ہے کہ ا?ئندہ گرلز سکولوں کی انسپکشن کے لئے مرد افسران کی بجائے خواتین افسران کو بھیجا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں