زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں سال 2022ء کے لئے نو منتخب اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری کا انعقاد

گذ شتہ دو ہفتوں میں زرعی یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے دس نئے تحقیقاتی منصوبوں کے لئے مقابلاجاتی بنیادوں پر سرمایہ کاری کے وسائل حاصل کیے ہیں جو کہ زراعت کے مختلف مسائل کو سائنسی بنیادوں پر حل کرنے میں معاون ثابت ہو گی: وائس چانسلر پروفیسر اقرار احمد خان

منگل 18 جنوری 2022 21:15

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2022ء) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی سال 2022ء کے لئے نو منتخب اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گذ شتہ دو ہفتوں میں زرعی یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے دس نئے تحقیقاتی منصوبوں کے لئے مقابلاجاتی بنیادوں پر سرمایہ کاری کے وسائل حاصل کیے ہیں جو کہ زراعت کے مختلف مسائل کو سائنسی بنیادوں پر حل کرنے میں معاون ثابت ہو گی ، زرعی یونیورسٹی میں بڑھتے ہوئے طلبہ و اساتذہ کے تناسب میں بہتری لانے کے لئے رواں مہینے میںسلیکشن بورڈ سے 70مزید اساتذہ کوتدریسی سٹاف کاحصہ بنایا جا رہا ہے تاکہ معیاری تعلیم کو یقینی بنا کر دورِ حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ افرادی قوت پیدا کی جا سکے اور ا س امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ ملک کو 10ارب روپے کی زرعی اجناس درآمد کرنا پڑ رہی ہے۔

(جاری ہے)

اس صورت حال پر قابو پانے کے لئے زرعی سائنسدانوں اور ماہرین کو اپنا بھر پور کردار ادا کرنا ہوگا آن لائن کے مطابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے نو منتخب عہدیداران سے ان کے عہدہ کا حلف لیا۔ اینمل اینڈ ڈیری سائنسز کے ڈاکٹر محمد ریاض نو منتخب کابینہ کے صدر منتخب ہوئے، جبکہ ڈیپارٹمنٹ آف فارمیسی کی ڈاکٹر سدرہ الطاف ٹوبہ ٹیک سنگھ کیمپس کے ڈاکٹر ریاض مصطفی، بوریوالہ کیمپس کے ڈاکٹر محمد توصیف اصغر، جبکہ دیپالپور کیمپس کے ڈاکٹر شعیب الرحمان،بطور نائب صدور کامیاب رہے۔

ڈائریکٹوریٹ آف گرایجویٹ سٹڈیز کے خالد بشیربطورسیکرٹری، جبکہ ڈاکٹر سحر منیر جوائنٹ سیکرٹری اور سلطان علی فنانس سیکرٹری کے طور پر منتخب ہوئے۔کونسلرز کے عہدے پر منتخب ہونیوالے شامل ہیں۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی کیمپس کمیٹی کے مسائل کے حل کے لئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے جس سے بین الاقوامی معیا رات کے حامل تعلیم و تحقیق کی بدولت زراعت کو نئی جدتوں سے ہمکنار کیا جا سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ سٹاف کلب کی تزئین و آرائش کے لئے لائحہ عمل تیار کیا جا رہا ہے جس سے تدریسی و غیر تدریسی عملے کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جا سکے ۔انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ خود احتسابی کو عمل میں لاتے ہوئے یونیورسٹی کی ترقی، طلبہ کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور ان کے ذہن کوجدید علوم سے سیراب کرنے کے لئے شعوری کاوشیں عمل میں لائیں انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی میں حال ہی میں متواتربیس سلیکشن بورڈ کا انعقاد کیا گیا ہے اور اس مہینے میں چارمزید سلیکشن بورڈ ز منعقد کئے جائیں گے۔

جس سے فیکلٹی ممبران کو ترقی اورمزید اعلیٰ اور تربیت یافتہ تدریسی سٹاف کی دستیابی ممکن ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ایسو سی ایٹ پروفیسروں کو فل پروفیسر کی ترقی دینے کے لئے سلیکشن بورڈکیا جائے گا۔ انہوں نے تدریسی سٹاف پر زور دیا کہ وہ مقابلے کی بنیاد پر تحقیقی فنڈنگ کے حصول کے لئے کاوششیں عمل میں لائیں اس موقع پر نئے منتخب ہونے والے صدر اے ایس اے ،ڈاکٹر محمد ریاض نے کہا کہ یونیورسٹی کو کامیابیاں و کامرانیوں سے روشن کرنے کے لئے اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن جامعہ کے امور کو احسن اندازمیں نمٹانے کے لئے معاونت کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی کے سائنسدانوں ملکی سطح پر وقوع پذیر ہونے والے چیلینجزسے نبرد آزما ہونے کے لئے بھر پور کاوشیں کریں۔اس موقع پر سابق صدر اے ایس اے ، ڈاکٹر عیسیٰ خاں سمیت ، ڈاکٹر خالد بشیر اور ڈاکٹر انجم ضیاء نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں