ترقی کا راز معیاری تعلیم اور ہنر مند افرادی قوت میں مضمر ہے زرعی یونیورسٹی طلبہ کی استعداد کار بڑھانے اور بین الاقوامی معیار کے مطابق تعلیم و تحقیق کی فراہمی کےلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہی ہے: وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹراقرار احمد خاں

جمعہ 27 مئی 2022 17:51

ترقی کا راز معیاری تعلیم اور ہنر مند افرادی قوت میں مضمر ہے زرعی یونیورسٹی طلبہ کی استعداد کار بڑھانے اور بین الاقوامی معیار کے مطابق تعلیم و تحقیق کی فراہمی کےلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہی ہے: وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹراقرار احمد خاں
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2022ء) زرعی یونیورسٹی فیصل آبادکے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹراقرار احمد خاں نے کہا ہے کہ ترقی کا راز معیاری تعلیم اور ہنر مند افرادی قوت میں مضمر ہے زرعی یونیورسٹی طلبہ کی استعداد کار بڑھانے اور بین الاقوامی معیار کے مطابق تعلیم و تحقیق کی فراہمی کےلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہی ہے تاکہ مستقبل کے معمار عہد حاضر کے چیلنجز سے نبرد آزما ہو سکیں انہوں نے ان خیالات کا اظہار اکیڈمک کونسل کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ڈیپارٹمنٹس اور فیکلٹیزکی تشکیل نو کا عمل جاری ہے جس سے طلبا کو بہترین سہولیات معیاری تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ زراعت کو اس وقت کم پیداواریت ،موسمیاتی تغیرات ،روایتی طریقہ کاشت اورپانی کی کمی جیسے مسائل کا سامنا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ زراعت کی ترقی اور کسانوں کے مسائل کے حل کےلئے میسر تحقیقات کو کاشتکاروں کی دہلیز تک پہنچانے کے نظام میں وسعت لائی جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ طلبا کی خداداد صلاحیتوں کو نکھارنے کےلئے تمام ممکنہ کاوشیں عمل میں لائیں تاکہ وہ باشعور شہری بن کر ملکی ترقی میں بھر پور حصہ ڈال سکیں ۔ اکیڈمک کونسل نے نئے ڈگری پروگرام بشمول ایم ایس ٹیکسٹائل ٹیکنالوجی،ایم ایس فوڈ ٹیکنالوجی ایوننگ ،ایم ایس ہیومن نیوٹریشن اینڈ ڈاءٹیٹکس ایوننگ اور چائنہ کی گوئیزویونیورسٹی کے ساتھ پلانٹ پروڈکشن میں دو طرفہ ڈگری پروگرام سمیت دیگر پروگرامز کے اجرا کی بھی منظوری دی ہے ۔ رجسٹرار طارق گل نے ایجنڈا پیش کیا ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں