سمندری کیمپس میں ایم فل سمیت چار ماسٹرز کلاسز کا اجراء کیا جا رہا ہے‘پرنسپل پروفیسر اورنگزیب

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 6 اگست 2015 17:15

سمندری ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06اگست۔2015ء) پنجاب کا لج سمندری کے پرنسپل پرو فیسراورنگ زیب نے کہاہے کہ سمندری کیمپس میں آئندہ تعلیمی سیشن سے ایم فل سمیت چار ماسٹرز کلاسز کا اجراء کیا جا رہا ہے تاکہ علاقہ کے طلباء و طالبات کو اعلیٰ تعلیم کیلئے لاہور فیصل آباد سمیت دیگر شہروں کا رخ نہ کرنا پڑے اور ان کو اپنے ہی شہر میں اعلیٰ تعلیمی سہولیات میسر ہو سکیں انہوں نے ان خیالات کا اظہار چارج سنبھالنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سابقہ انتظامیہ کو انتظامی اور مالی معاملات کی شکایات پر جہاں سے تبدیل کردیا گیا اور بطور پرنسپل میری تعیناتی کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ ماضی کے بر عکس پنجاب کالج کے طلباء و طالبات کے مابین خوش گوار روابط قائم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور زیر تعلیم طلباء و طالبات کی پرسنل فائل بنائی جائے گی انہوں نے کہا کہ پنجاب کالج سمندری کی وہیب سائیڈ کا بھی اجراء کیا جا رہا ہے جس میں نیٹ پر اساتذہ کے وڈیو لیکچر دستیاب ہو ں گے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں