پی ٹی آئی کے متوالے نے شادی کارڈ پر عمران خان کی تصویر چھپوا لی

شادی کی تقریب میں اور ڈھولکی بجانے کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کے نغمے گائے گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 28 اپریل 2017 12:19

پی ٹی آئی کے متوالے نے شادی کارڈ پر عمران خان کی تصویر چھپوا لی
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 اپریل 2017ء) : کپتان سے محبت کرنے والے تو کئی کھلاڑی ہیں لیکن پی ٹی آئی کے کچھ سپورٹرز پارٹی چئیر مین عمران خان سے اپنی محبت کا اظہار کرنے کے لیے انوکھے اور منفرد طریقے اپناتے ہیں۔ جی ہاں! فیصل آباد کے رہائشی ایک نوجوان نے بھی اپنی شادی کے کارڈ پر پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی تصویر چھپوائی اور ساتھ ''پی ٹی آئی کو ووٹ دو'' بھی تحریر کروایا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقہ نوابہ والا کے دلہا میاں شہباز نے کپتان سے محبت اور پی ٹی آئی کے لیے اپنی سپورٹ ظاہر کرنے کا منفرد انداز اپنا کر سب کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ شہباز کا کہنا تھا کہ میں عمران خان کا بہت برا فین ہوں اسی وجہ سے میں نے اپنی شادی کے کارڈز پر عمران خان کی تصویر بھی چھپوائی ہے۔ میں پُر اُمید ہوں کہ عمران خان میری شادی پر ضرور آئیں گے اور آ کر میرے سر پر سہرا باندھیں گے۔ شہباز کی والدہ بھی اپنے بیٹے کی شادی پر کپتان کی آمد کی خواہشمند ہے کہ کپتان شہباز کی شادی میں آ کر اس کی شادی کو چار چاند لگائیں گے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں