فیصل آباد:بھتہ خوری ،اغواء برائے تاجوان کا خطرناک ملزم نصراللہ زخمی حالت میں گرفتار

ہفتہ 29 اپریل 2017 16:54

فیصل آباد:بھتہ خوری ،اغواء برائے تاجوان کا خطرناک ملزم نصراللہ زخمی حالت میں گرفتار
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2017ء) حساس اداروں نے پیشہ ور قاتل بھتہ خوری اور اغواء برائے تاوان میں ملوث خطرناک ملزم نصر اللہ کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق ملزم نصر اللہ نے پولیس ملازمین کو قتل کی دھمکیاں دینے کے علاوہ کھڈیانوالہ میں پانچ افراد کو قتل اور فیصل آباد ضلع کچہری میں فائرنگ کرنے اور بچوں کو اغواء کرنے کی دھمکیاں دے کر تاوان وصول کرنے جیسے سنگین الزامات تھے،پولیس نے ملزم کے سر کی قیمت2لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی۔

ملزم گزشتہ روز ملتان جارہا تھا کہ اس کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس سے وہ زخمی ہوا اور حساس اداروں کے ہتھے چڑھ گیا۔حساس اداروں نے ملزم سے مزید پوچھ گچھ کیلئے قاتل نصر اللہ کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں