کل 2بج کر 18منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہو گا، محکمہ موسمیات

ہفتہ 27 مئی 2017 14:56

کل 2بج کر 18منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہو گا، محکمہ موسمیات
فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2017ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کل (28مئی) یکم رمضان المبارک دن 2بج کر 18منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہو گا جس کی مدد سیفرزندان اسلام قبلے کی سمت متعین کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق قبلہ شریف ( خانہ کعبہ) کی درست سمت جانچنے کیلئے فرزندان اسلام اتوار کو دن 2بج کر 18منٹ پر ایک چھڑی زمین پر سیدھی کھڑی کریں اور اس کا سایہ ملاحظہ کریں۔انہوںنے کہا کہ چھڑی کا سایہ قبلہ کا اصل رخ ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں