فیصل آباد:صلح ہونے پر تہرے قتل کے مجرم منظور عرف جورا کی پھانسی عین وقت پر ٹل گئی

اپنی بھاوج اور اس کی دو بیٹیوں کو قتل کیا تھا،سوگ میں ڈوبے گھر میں خوشیاں لوٹ آئیں

بدھ 17 جنوری 2018 16:36

فیصل آباد:صلح ہونے پر تہرے قتل کے مجرم منظور عرف جورا کی پھانسی عین وقت پر ٹل گئی
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2018ء) صلح ہونے پر تہرے قتل کے مجرم منظور عرف جورا کی پھانسی عین وقت پر ٹل گئی ، پنی بھاوج اور اس کی دو بیٹیوں کو قتل کیا تھا،سوگ میں ڈوبے گھر میں خوشیاں لوٹ آئیں ، آن لائن کے مطابق چودہ برس قبل جڑانوالہ کے گائوں 22گ ب میں گھریلو لڑائی جھگڑوں اور تنازعات پر منظور عرف جورا نے اپنی بھاوج امینہ اور اس کی دو بیٹیوں شگفتہ اور تسلیم بی بی کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا ، واقعہ کے کچھ ماہ بعد مجرم کو گرفتار کر کے مقدمہ کی کارروائی شروع ہوئی اور 22نومبر 2005ء کو سیشن جج فیصل آباد عبدالوحید خان نے منظور عرف جورا کو جرم ثابت ہونے پر موت کی سزا سنا دی ، مجرم نے صدر سے رحم کی اپیل کی جوسات روز قبل مسترد کر دی گئی دوسری طرف ورثا نے متاثرہ خاندان سے صلح کی کوششیں بھی کیں لیکن کوئی مفاہمت نہ ہونے پر جیل حکام نے 17جنوری کو منظور عرف جورا کو سنٹرل جیل فیصل آباد میں پھانسی دینے کی تیاریاں مکمل کر لی تھیں اور اس سلسلہ میں اس کے گھر والوں نے آخری ملاقات بھی کر لی تھی ، آج صبح پھانسی کے حکم پر عمل درآمد سے پہلے لواحقین نے متاثرہ خاندان سے مصالحت کی دوبارہ کوشش کی جو کامیاب ہو گئی اور عین وقت پر متاثرہ خاندان نے مجرم کو معاف کر دیا جس سے منظور عرف جورا کی پھانسی ٹل گئی اور سوگ میں ڈوبا منظر خوشیوں میں تبدیل ہوگیا ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں