نا گہا نی موت مرنے والی خواتین پر مرنے کے بعد بھی ظلم کا سلسلہ تھم نہ سکا

سپریم کورٹ کے احکامات کے با وجود بھی خواتین کا پوسٹمارٹم کر نے کیلئے پنجاب بھر میں لیڈی ڈا کٹرز کی کمی میل ڈا کٹرز ہی خواتین کا پوسٹمارٹم کر نے لگے

جمعرات 18 جنوری 2018 15:25

نا گہا نی موت مرنے والی خواتین پر مرنے کے بعد بھی ظلم کا سلسلہ تھم نہ سکا
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2018ء) نا گہا نی موت مرنے والی خواتین پر مرنے کے بعد بھی ظلم کا سلسلہ تھم نہ سکا سپریم کورٹ کے احکامات کے با وجود بھی خواتین کا پوسٹمارٹم کر نے کے لیے پنجاب بھر میں لیڈی ڈا کٹرز کی کمی میل ڈا کٹرز ہی خواتین کا پوسٹمارٹم کر نے لگے تفصیل کے مطا بق پنجاب بھر میں نا گہا نی موت کا شکار ہو نے والی خواتین مر نے کے بعد بھی ظلم کا شکار ہو نے لگی سپریم کورٹ کے واضع احکامات کہ نا گہا نی موت کا شکار ہو نے والی خواتین کا پوسٹمارٹم لیڈ ڈا کٹرہی کر یں گی حکومت پنجاب محکمہ صحت شعبہ فرانزک میں خواتین کا پوسٹمارٹم ککر نے کے لیے لیڈی ڈاکٹرز کی تعداد پوری کرنے میں ناکام رہا جس کی وجہ سے خواتین کا پوسٹمارٹم میل ڈاکٹرز کر نے لگے رات کے وقت نا گہا نی موت کا شکار خواتین کا پوسٹمارٹم کرنے کا پنجاب بھر مین لیڈی ڈاکٹرز کا انتظام موجود ہی نہیں جو اسلامی جمہوریہ پاکستان میں بے حر متی کے زمرے میں آتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں