صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خاں کل حق باھو پارک اے بلاک سرسید ٹائون کی تزئین وبحالی کے منصوبے کا افتتاح کریں گے

ہفتہ 17 فروری 2018 21:19

صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خاں کل حق باھو پارک اے بلاک سرسید ٹائون کی تزئین وبحالی کے منصوبے کا افتتاح کریں گے
فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2018ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خاں کل اتوار شام 5بجے حق باھو پارک اے بلاک سرسید ٹائون کی تزئین وبحالی کے منصوبے کا افتتاح کریں گے جس پر 45لاکھ روپے کے فنڈز خرچ ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

چیئرمین ملک عمران،عتیق الرحمن،شعبان گل،میاں رشید،عاشق رحمانی،وائس چیئرمین عبدالحمید بھولا، افتخار رحمانی ودیگر چیئرمین،وائس چیئرمین صاحبان اور مسلم لیگی کارکن گئوشالہ چوک میں صوبائی وزیر قانون کااستقبال کریں گے اور انہیں جلوس کی شکل میں حق باھو پارک لے جایا جائے گا جہاں وزیرقانون پنجاب جلسہ عام سے بھی خطاب کریں گے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں