چندلوگوں کوپاکستان پراجارہ داری کی اجازت نہیں دیںگے،محمد نواز شریف
ہم ووٹ کی عزت کریں گے اورکروائیں گے،عوام کوجہاں سے بھی آواز دوں،لبیک کہنا ہوگا،پاکستان پررحم کرو،خلق خدا نے آپ کافیصلہ مسترد کردیا ہے،کرپشن،کمیشن ،کک بیک پرلعنت بھیجتا ہوں۔قائد ن لیگ کاسمندری میں عوامی جلسہ سے خطاب
ثنااللہ ناگرہ بدھ 4 اپریل 2018 18:26
(جاری ہے)
سوچ رہاتھا کہ نوازشریف تم توملک کی خدمت کررہے تھے لیکن یہ کیوں مقدمات بھگت رہے ہو؟سمندری والو! بتاؤ کہ نوازشریف کو کس چیز کی سزا مل رہی ہے۔
اس بات کی سزا دی گئی کہ نوازشریف نے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی۔کہتے جاؤ چھٹی ،جعلی مقدمات بنا دیے گئے۔کرپشن ایک پیسے کی نہیں کی۔انہوں نے کہاکہ مقدمہ ٹی وی پرچلایا جائے۔میں چاہتاہوں کہ مقدمے کوپوری پاکستان قوم ٹی وی پردیکھے۔اب عدالت میں فراڈ ہورہا ہے۔قوم اپنی آنکھوں سے دیکھے کہ عدالت میں کونسا مقدمہ چل رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ کمیشن ،کک بیک اور کرپشن پرلعنت بھیجتا ہوں۔میرے خلاف مقدمہ 1962ء سے چل رہا ہے ۔جب نوازشریف سکول میں تھا اور 12سال کا تھا۔مجھے مقدمے میں وزرارت عظمیٰ اور پارٹی صدارت سے نکالا گیا۔ کیا یہ بے توقیری اور بے عزتی عوام کومنظور ہے؟ انہوں نے کہاکہ بتاؤ کہ فیصل آباد کی عوام کاکیا فیصلہ ہے؟ انہوں نے کہاکہ سمندری کے بہن بھائی بتائیں کہ مجھے کیا کرنا چاہیے؟ میں نے اپنے اصولوں پرپیچھے نہیں ہٹنا۔میں پیچھے ہٹنے والا بندہ ہی نہیں ہوں۔میں ناانصافی کا مقابلہ کروں گا۔انہوں نے عوام کومخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ میں جہاں سے بھی آواز دوں گا توکیاآپ نوازشریف کاساتھ دوگے؟نوازشریف نے کہا کہ ایک طرف سپریم کورٹ نے میرے خلاف فیصلہ دیا دوسری طرف جی ٹی روڈ میرے استقبال کیلئے لاکھوں لوگ باہرنکل آئے تھے۔کاش میں ان نوجوانوں کودیکھ سکوں۔انہوں نے کہاکہ میری خواہش ہے کہ میں قوم کی خدمت کرسکوں۔انشاء اللہ آپ کے گھرجگمگائیں گے۔ووٹ کی حرمت کیلئے جب بھی آواز دوں عوام کولبیک کہنا ہوگا۔ہم ووٹ کی عزت کریں گے اور کروائیں گے۔پاکستان کسی کی جاگیرنہیں ہے۔پاکستان دوچارسو بندے کی جاگیرنہیں۔پاکستان 22کروڑ عوام کی جاگیرہے۔چندلوگوں کوپاکستان کے پراجارہ داری کی اجازت نہیں دے سکتے۔نوازشریف نے کہاکہ پاکستان پررحم کرو۔پاکستان کی عوام تمہارا فیصلہ نہیں مان رہی ہے۔خلق خدا نے آپ کافیصلہ مسترد کردیا ہے۔متعلقہ عنوان :
فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
بہتر موسمی حالات کے باعث زیادہ تعداد میں پھل حاصل ہونے کا امکان ہے،ماہرین اثمار
فیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
پولٹری فارمنگ میں پانی انتہائی اہمیت کا حامل ہے،پولٹری فارمرز ایسوسی ایشن
گندم سٹور کرنے سے قبل سپرے کرکے گوداموں کو 48 گھنٹوں کیلئے ہوا بند رکھنے کامشورہ
اروی کی فصل پر دیمک کے حملہ کا خدشہ،کاشتکاروں کو سپرے کی ہدایت
حکومت کا پنجاب سیڈ کارپوریشن، ایگریکلچر ریسرچ بورڈ کی جدید طرز پر بحالی،پنجاب زرعی کمیشن کی فعالی ..
حکومت نے موسمیاتی چیلنجز کے خطرات کم کرنے کےلئے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سٹرکچر کی اصلاح و بحالی کی ہدایت ..
فیسکو کا شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان
جامعہ زرعیہ 194ملین کی لاگت سے سولر پاور لگا رہی ہے ،ترجمان جامعہ زرعیہ
کاشتکار گندم کی کٹائی کے فور ا ًبعد کپاس کی کاشت جلد از جلد مکمل کریں،ڈپٹی ڈائریکٹرزراعت
فیصل آباد ڈویژن میں محکمہ لائیو سٹاک کے موبائل ٹریننگ سکول بس کے277 تربیتی پروگرامز
پاکستان ہر سال 110 ارب روپے کی دالیں درآمد کرتا ہے جو ملکی معیشت کیلئے ایک بوجھ ہے ،چیف سائنٹسٹ
فیصل آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
شیر افضل مروت کی حفاظتی ضمانت منظور،پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روک دیاگیا
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا