اب حالات کا دھارہ بدل چکا ‘ عوام کے ووٹ کو بے توقیر کرنیوالی قوتوں کو بے نقاب کرنے کا وقت آگیا ہے،نوازشریف

کارکنوں کو متحرک اور متحد کیا جائے تاکہ سازشی عناصر کا ڈٹ کر مقابلہ ہو سکے ، چوہدری شیر علی کی رائے ونڈ میں سابق وزیر اعظم کے ساتھ اہم ملکی امور پر تفصیلی ملاقات مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کی کوشش کامیاب ،رانا ثناء اللہ اور چوہدری کے درمیان صلح ہو گئی ، ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے روک دیا گیا نواز شریف کی قیادت میں مل کر آئندہ الیکشن میں حصہ لینے پر اتفاق

منگل 17 اپریل 2018 20:55

اب حالات کا دھارہ بدل چکا  ‘ عوام کے ووٹ کو بے توقیر کرنیوالی قوتوں کو بے نقاب کرنے کا وقت آگیا ہے،نوازشریف
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیر اعظم نواز شریف کہا ہے کہ اب حالات کا دھارہ بدل چکا ہے ‘ عوام کے ووٹ کو بے توقیر کرنے والی قوتوں کو بے نقاب کرنے کا وقت آگیا ہے اس کے لئے آپ تیار ہو جائیں‘ کارکنوں کو متحرک اور متحد کیا جائے تاکہ سازشی عناصر کا ڈٹ کر مقابلہ ہو سکے ، مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کی کوشش کامیاب ،رانا ثناء اللہ اور چوہدری کے درمیان صلح ہو گئی ، ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے روک دیا گیا میاں نواز شریف کی قیادت میں مل کر آئندہ الیکشن میں حصہ لینے پر اتفاق ہو گیا ، آن لائن کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق ایم این اے بابائے سیاست چوہدری شیر علی کی رائے ونڈ میں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے ساتھ اہم ملکی امور پر تفصیلی ملاقات‘ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف‘ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق‘ ایم این اے میاں جاوید لطیف ‘ وزیر مملکت چوہدری عابد شیر علی اور صو بائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خاں بھی موجود‘ ذرائع کے مطابق یہ ملاقات دو گھنٹے تک جاری رہی جس کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال اور 2018ء کے عام انتخابات کے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا‘ میاں نواز شریف نے بابائے سیاست چوہدری شیر علی کو مخاطب کرتے ہوئے کہ‘ اس کے جواب میں بابائے سیاست چوہدری شیر علی نے کہا کہ آپ بے فکر ہو جائیں ‘ مسلم لیگ (ن) کے شیر آپ کے ایک اشارے کے منتظرہیں‘ فیصل آباد آج بھی آپ کے متوالوں کا گڑھ ہے‘ 2018ء کے عام انتخابات میں ایک مرتبہ پھر کلین سویپ کریں گے اور آپ جس امید وار کو نامزد کریں گے اس کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے دن رات محنت کی جائے گی ‘ اس موقع پر موجود وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا کہ چوہدری شیر علی کے بغیر فیصل آباد کی سیاست کا منظر نامہ ادھورا ہے اسی لئے تو ہم آپ کو بابائے سیاست کہتے ہیں‘ آپ کی سر پرستی ہمارا سرمایہ ہے ‘ فیصل آباد کے ورکرز آپ کی قیادت میں متحد ہیں‘ ہم سب اکٹھے ہیںاس پر چوہدری شیر علی نے کہا کہ سب سے پہلے تو میں آپ کو پارٹی کا صدر بننے پر مبارک باد دیتا ہوں ‘ آپ کے پارٹی صدر بننے سے کارکنوں کا جوش و جذبہ بڑھا ہے ‘ میاں نواز شریف آج بھی ہمارے قائد ہیں اور آنے والے کل میں بھی ہمارے قائد ہوں گے‘ پارٹی کارکن کسی کا ’’حکم‘‘ ماننے کو تیار نہیں‘ وہ صرف یہ جانتے ہیں کہ میاں نواز شریف ہی ہمارے قائد ہیں

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں