پاکستان میں فیس بک صارفین کی تعداد 25ملین ہوگئی ،50فیصد نے کاروبار بنا لیا

جمعہ 20 اپریل 2018 16:15

پاکستان میں فیس بک صارفین کی تعداد 25ملین ہوگئی ،50فیصد نے کاروبار بنا لیا
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) پاکستان میں کل 25 ملین فیس بک صارفین کی تعداد ہوگی جن میں 50 فیصد سے زائد لوگ فیس بک کے ذریعے اپنا کاروبار کر رہے ہیں۔ انٹرنیٹ نے دنیا بھر میں فاصلوں کو سمیٹ دیا ہے جبکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں آئے دن انقلاب آرہے ہیںاس لئے ہمیں اپنی صنعت و تجارت کو فیس بک سے منسلک کرکے اپنے تجارتی حجم کو بڑھا سکتے ہیں اپنے نئے کاروبار کی فیس بک کے ذریعے برانڈ اویئرنس کرکے بزنس مین اپنے صارفین تک براہ راست رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔

یہ بات علی خورشید کنٹری ہیڈ فیس بک پاکستان نے آج فیس بک کے ذریعے ای کامرس کے بارے آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ فیس بک کے برانڈ اویئرنس اور ویب سائٹ کنورزن کے تحت بزنس مین 50 فیصد بچت کے ساتھ اپنے کاروبار کو وسعت دے سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فیس بک ایک ایسا میڈیم ہے جو بزنس میں پیدا مسائل کو حل کرنے کی طاقت دیتا ہے۔

یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو کسی بھی کاروبار سے متعلق آگاہی، اس کی نشرواشاعت اور خرید میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔ انہوں نے فیس بک کی مختلف خصوصیات بتاتے ہوئے کہا کہ فیس بک میں لوکیشن کی سہولت قریبی سٹورز اور برانڈ کی پبلیسٹی اور پی آر بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد ایک صنعتی شہر ہے جہاں ای کامرس میں فیس بک کے ذریعے مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ فیس بک کے ذریعے لک لائیک آڈینس منتخب کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنے ابتدائی دور میں فیس بک اتنا محفوظ مواصلات کا ذریعہ نہیں تھا لیکن وقت کے ساتھ ساتھ اس نے مزید ترقی کر لی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ فیس بک کے ذریعے تمام لوگوں کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر انٹر نیٹ نے اپنے نئے کام بلڈڈونیشن اکٹھا کرنے کی مثال دی۔

اس سے قبل خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے فیصل آباد چیمبر کے صدر شبیر حسین چاولہ نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں ایس ایم ای سیکٹر کوفروغ دینے کیلئے ای کامرس پر توجہ دینی چاہیئے تا کہ بزنس مین معمولی اخراجات سے اپنی مصنوعات کو پاکستان کے علاوہ دیگر ملکوں تک بھی پہنچا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تھری جی اور فور جی کی مزید ٹیکنالوجی کو متعارف کروانے سے پاکستان میں ای کامرس کے فروغ کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔

انہوں نے علی بابا جیسے بڑے ناموں کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ متعدد ایسے ادارے پاکستان میں بھی شروع ہو چکے ہیں اور مستقبل میں اور بڑھنے کا امکان ہے۔ سوال و جواب کی نشست میں مختلف ممبران نے حصہ لیا۔ آخر میں چیمبر کے سینئر نائب صدر شیخ فاروق یوسف نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا جبکہ پاکستان ہوزری مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین قمر آفتاب نے کنٹری ہیڈ فیس بک علی خورشید کو فیصل آباد چیمبر آ ف کامرس اینڈ انڈسٹری کی اعزازی شیلڈ سے نوازا۔ اس موقع پر نائب صدر عثمان رؤف ، سابق صدر انجینئر رضوان اشرف اور چوہدری محمد نواز بھی شامل تھے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں