میگا ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے علاوہ محکمانہ کارکردگی کی بھی کڑی نگرانی کی جارہی ہے‘ کمشنر

پیر 23 اپریل 2018 21:01

فیصل آباد۔23 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) ڈویژنل کمشنر مومن آغا نے کہا ہے کہ ڈویژنل وضلعی انتظامیہ کی طرف سے جامع حکمت عملی کے تحت عوامی فلاح وبہبوداور ریلیف کی حکومتی پالیسیوں پر بھرپور عملدرآمد اور میگا ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے علاوہ مطلوبہ اہداف کے حصول کے لئے محکمانہ کارکردگی کی بھی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔

انہوں نے یہ بات نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ اسلام آباد میں 23ویں سینئر مینجمنٹ کورس کے شرکاء افسران کو بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن مہر شفقت اللہ مشتاق،ایڈمن آفیسر ڈی سی آفس ریاض حسین انجم،محمد اشفاق ،شیر دل خاں،فیصل چیمہ اورٹیم کے دیگر ارکان بھی موجود تھے۔ڈویژنل کمشنر نے 13رکنی ٹیم کاخیر مقدم کرتے ہوئے انہیں فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع کی تاریخی وثقافتی اہمیت،زرعی وصنعتی امور،جغرافیائی پہلوئوں اور ترقیاتی سرگرمیوںکے بارے میں آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے وزیراعظم قومی ترقیاتی پروگرام،صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام پرعملدرآمد کی پیشرفت اور کینال ایکسپریس وے،جھال چوک انڈر پاس وفلائی اوور،فرنچ واٹر پراجیکٹ،چلڈرن ہسپتال اور عوامی بہبود کے دیگر مکمل ہونے والے میگا پراجیکٹس کے بارے میں آگاہ کیااوربتایا کہ ان منصوبوں کی بدولت فیصل آباد کاترقیاتی نقشہ ابھر کر سامنے آیا ہے۔بعدازاں کمشنر آفس اور انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کی طرف سے شیلڈز کا بھی تبادلہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں