سکیورٹی خدشات،

راناثنااللہ ریٹرننگ افسرکے سامنے پیش نہ ہوئے‘ داماد سسر کی جگہ پیش ہو گیا آپ کہیں تو میں سیکیورٹی دینے کیلئے تیار ہوں ‘تحریری درخواست دیں فیصلہ دوں گا‘ ریٹرننگ آفیسر

منگل 19 جون 2018 13:58

سکیورٹی خدشات،
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2018ء) سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ سکیورٹی خدشات کے باعث ریٹرننگ افسر کے سامنے پیش نہ ہوئے ،رانا ثنا اللہ کی جگہ ان کے داماداحمد شہریار پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ریٹرننگ افسر نے این اے 106 میں راناثنا اللہ کو طلب کر رکھا تھا لیکن سابق صوبائی وزیر قانون سکیورٹی خدشات کے باعث پیش نہ ہوئے۔ریٹرننگ افسرنے استفسار کیا کہ رانا ثنااللہ خود کہاں ہیں،کیوں نہیں آئی ،سابق وزیر قانون کے داماد نے بتایا کہ رانا ثنااللہ کو سکیورٹی خدشات ہیں ،ریٹر ننگ افسر نے کہا کہ آپ کہیں تو میں ان کو سیکیورٹی دینے کیلئے تیار ہوں ،تحریری درخواست دیں ، بعد میں فیصلہ دوں گا۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں