بیلٹ پیپرز،بیلٹ بکسز اور دیگر الیکشن میٹریل کی خصوصی حفاظت کیلئے تمام سیشن کورٹس میں واک تھرو گیٹس اور سکیورٹی آلات کی تنصیب شروع

بدھ 18 جولائی 2018 14:14

بیلٹ پیپرز،بیلٹ بکسز اور دیگر الیکشن میٹریل کی خصوصی حفاظت کیلئے تمام سیشن کورٹس میں واک تھرو گیٹس اور سکیورٹی آلات کی تنصیب شروع
فیصل آباد۔18جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) 25جولائی کے عام انتخابات کے ضمن میں بیلٹ پیپرز،بیلٹ بکسز اور دیگر الیکشن میٹریل کی خصوصی حفاظت کیلئے تمام سیشن کورٹس میں واک تھرو گیٹس اور سکیورٹی آلات کی تنصیب شروع کر دی گئی ہے اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز کی سربراہی میں منعقدہ اجلاسوں کے دوران سکیورٹی امور کا خصوصی جائزہ بھی لیا گیا ہے تاکہ کسی جگہ پر کسی لیکیج کا احتمال نہ رہے ۔

دریں اثناء فیصل آباد میں جنرل الیکشن کیلئے پولنگ سٹاف و الیکشن میٹریل کی ترسیل کے اقدامات اور سکیو رٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر/ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالناصر کی زیر صدارت ان کے آفس میں منعقد ہوا جس میں فوکل پرسنزایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شکیل احمد سپرا،سینئر سول ایڈمن محمد عثمان علی اعوان، ڈویژنل کمشنر آصف اقبال ،آرپی او غلام محمد ڈوگر،ڈپٹی کمشنر سید احمد فواد ، سی پی او اشفاق احمد خاں، ایس ایس پی آپریشن حیدر سلطان، سی ٹی او ابرار حسین نیکوکارہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر)ریونیو( محبوب احمد ، سیکرٹری آر ٹی اے مصور نیازی اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر /ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالناصر نے الیکشن انتظامات سے متعلقہ تمام امور کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ الیکشن میٹریل کے تحفظ اور اس کی تقسیم کے اوقات میں سکیو رٹی کے فول پروف انتظامات میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ۔ انہوںنے کہا کہ اس ضمن میں سیشن کورٹ کے احاطہ میں واک تھروگیٹس سمیت دیگر تمام سکیو رٹی آلات نصب کئے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ پلان پر جامع انداز میں عملدرآمد کو یقینی بنا یا جائے جبکہ پولنگ سٹاف کو ٹرانسپورٹ کی فراہمی کا طریقہ کار منظم اور ٹھوس ہوناچاہیے ۔ انہوںنے کہا کہ اس سلسلہ میں پولنگ سٹاف کی رہنمائی کیلئے ٹرانسپورٹ گاڑیوں پر پولنگ سٹیشنز کے مطابق نمبر آویزاں کرنے، ان کی ترتیب سے پارکنگ کے انتظامات اور سہولت کاؤنٹرکے قیام کے علاوہ اعلانات کیلئے ساؤنڈ سسٹم کا بندوبست بھی کیا جائے ۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں