الیکشن ڈے یاانتخابی مہم کے دوران ہوائی فائرنگ آتش بازی کے واقعات قطعاً برداشت نہیں کئے جائیںگے ، نگران وزیراعلیٰ

تینوں ڈویژنوں میں قائم مجموعی طورپر 14ہزار سے زائد پولنگ سٹیشنز کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا میکانزم تشکیل دیا گیا سی سی ٹی وی کے ذریعے کلوز مانیٹرنگ کی جائے گی سرکردہ سیاسی رہنماؤں کو باکس سکیورٹی فراہم کی جائے گی، ڈاکٹر حسن عسکری کا اجلاس سے خطاب

بدھ 18 جولائی 2018 19:09

الیکشن ڈے یاانتخابی مہم کے دوران ہوائی فائرنگ آتش بازی کے واقعات قطعاً برداشت نہیں کئے جائیںگے ، نگران وزیراعلیٰ
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا ہے کہ الیکشن ڈے یاانتخابی مہم کے دوران ہوائی فائرنگ آتش بازی کے واقعات قطعاً برداشت نہیں کئے جائیںگے شکایت کی صورت میں بلاامتیاز اورفوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی تینوں ڈویژنوں میں قائم مجموعی طورپر 14ہزار سے زائد پولنگ سٹیشنز کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا میکانزم تشکیل دیا گیاہے اورسی سی ٹی وی کے ذریعے کلوز مانیٹرنگ کی جائے گی سرکردہ سیاسی رہنماؤں کو باکس سکیورٹی فراہم کی جائے گی الیکشن کے دن عوام کو پرامن ماحول فراہم کرنے کیلئے سکیورٹی کے ممکنہ حد تک بہترین اقدامات کیے جائیںگے شفاف اورغیر جانبدار انتخابات کیلئے ضابطہ اخلاق کی پابندی انتہائی اہم امر ہے ضابطہ اخلاق پر عملدر آمد کے حوالے سے سیاسی جماعتوں اورامیدواروں کے ساتھ مشاورت کا عمل بھی جاری رہے گا انتخابی مہم پولنگ ڈے پر بہترین سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں سرکٹ ہاؤس فیصل آباد میں ساہیوال سرگردھا اورفیصل آباد ڈویژن کے کمشنرز اورآر پی اوزکے اجلاس میں عام انتخابات کے انتظامات اورامن وامان کی صورتحال کیلئے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ پولنگ سٹیشنزپر ووٹرز اورعملے کی سہولت کیلئے ضروری اقدامات کیے جائیں گے پولنگ سٹیشنزپر فزیکل انفراسٹرکچر کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر کی جانی چاہیے متعلقہ افسران پولنگ سٹیشنز کا دورہ کر کے سہولتوں کا جائزہ لیں اورانتظامات کوممکنہ حد بہتر بنانے کی کوشش کریںپولنگ ڈے پر بجلی کی بلاتعطل فراہمی ضروری امر ہے متوقع بارش سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات بے حد ضروری ہے نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبہ بھر کے سول سرونٹس اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا غیر جانبدارانہ مظاہرہ کریں اورالیکشن جیسی قومی خدمت میں حصہ بٹائیں کیونکہ آزادانہ اورشفاف انتخابات ڈیوٹی ہی نہیں بلکہ قومی ذمہ داری ہے اوراس ذمہ داری کوٹیم ورک کے ساتھ پروفیشنل انداز میں ادا کیاجانا چاہیے۔

(جاری ہے)

قبل ازیںفیصل آباد،ساہیوال اورسرگردھا کے کمشنرز اور آر پی اوز نے متعلقہ ڈویژن میں الیکشن انتظامات اورامن و امان کی صورتحال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔بریفنگ میں بتایاگیا کہ تینوں ڈویژن میں 1800حساس پولنگ سٹیشنز پر ضروری انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ۔اجلاس میں نگران صوبائی وزراء ضیاء حیدر رضوی ،شوکت جاوید،سیکرٹری ٹو سی ایم اوردیگر متعلقہ افسروں نے شرکت کی ۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں