دوسروں کو جلسیوں کا طعنہ دینے والے رانا ثنا اللہ خالی کرسیوں سے خطاب کرتے رہے

سابق وزیر قانون انتخابی مہم کے دوران جلسے سے خطاب کرنے لگے تو خالی کرسیاں رانا ثنا اللہ کو منہ چڑانے لگیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 19 جولائی 2018 21:00

دوسروں کو جلسیوں کا طعنہ دینے والے رانا ثنا اللہ خالی کرسیوں سے خطاب کرتے رہے
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جولائی2018ء) :دوسروں کو جلسیوں کا طعنہ دینے والے رانا ثنا اللہ خالی کرسیوں سے خطاب کرتے رہے۔ سابق وزیر قانون انتخابی مہم کے دوران جلسے سے خطاب کرنے لگے تو خالی کرسیاں رانا ثنا اللہ کو منہ چڑانے لگیں۔تفصیلات کے مطابق سال 2018 پاکستان کی پارلیمانی سیاست میں ایک اہم اور تاریخی سال ہے۔تاریخ میں پہلی مرتبہ 2 جمہوری حکومتیں اپنے اپنے آئینی ادوار مکمل کر کے رخصت ہو چکی ہے۔

2018 انتخابات کا سال ہے۔ایک جانب ملکی اداروں نے انتخابات کی تیاری شروع کر رکھی ہے تو دوسری جانب سیاسی جماعتوں نے انتخابات کی تیاریاں شروع کر رکھی ہیں۔ایک جانب سیاسی پاور شو جای ہیں تو دوسری جانب سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے کا سلسلہ بھی جاری و ساری ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان میں اس وقت ہر جگہ الیکشن کے چرچے ہیں۔ایک جانب عوام الیکشن 2018 کے انتخابات پر نظریں لگائے بیٹھے ہیں تو دوسری جانب سیاسی پنڈت بھی اس الیکشن کو پاکستان کی پارلیمانی سیاست کا اہم سنگ میل قرار دے رہے ہیں۔

اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار مسلسل تیسری مرتبہ انتقال اقتدار کا مرحلہ جمہوری طریقے سے آگے بڑھ رہا ہے۔۔پنجاب میں لاہورکے بعد فیصل آباد میں تگڑا سیاسی مقابلہ ہونے کا امکان ہے۔مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف میں کڑا مقابلہ ہوگا ۔دونوں جماعتوں نے ایک دوسرے کے سامنے اپنے تگڑے امیدواروں کو اتارنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اہم مقابلہ این اے 106 میں متوقع ہے جہاں ن لیگ کے رانا ثنا اللہ کا مقابلہ حال ہی میں ن لیگ کو چھوڑ کر تحریک انصاف جوائن کرنے والے نثار جٹ سے ہو گا۔تاہم الیکشن سے کچھ روز قبل اپنے متنازعہ بیانات کی وجہ سے شہرت رکھنے والے رانا ثنا االلہ مقبولیت کھونے لگے۔لوگوں نے رانا ثنا اللہ کی حمایت سے ہاتھ کھینچ لیا ہے 2 روز قبل بھی فیصل آباد سے 4 مقامی رہنماوں نے ن لیگ سے بغاوت کر کے تحریک انصاف کا حصہ بن گئے ہیں۔

تازہ ترین واقعے کے مطابق دوسروں کو جلسیوں کا طعنہ دینے والے رانا ثنا اللہ خالی کرسیوں سے خطاب کرتے رہے۔
سابق وزیر قانون انتخابی مہم کے دوران جلسے سے خطاب کرنے لگے تو خالی کرسیاں رانا ثنا اللہ کو منہ چڑانے لگیں۔
۔ یاد رہے کہ نواز شریف کی لاہور آمد کے موقع پر رانا ثنا اللہ نے انکے استقبال کو حج سے بڑا کام قرار دیا تھا جس کے بعد سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں