فیصل آباد میں بیٹوں کی مخالفت پر آزاد امیدوار نے خودکشی کرلی

الیکشن لڑرہا ہوں مگر میرے بچے ووٹرز سے کہتے ہیں انہیں ووٹ نہ دیں ‘ویڈیو پیغام

ہفتہ 21 جولائی 2018 18:09

فیصل آباد میں بیٹوں کی مخالفت پر آزاد امیدوار نے خودکشی کرلی
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) عام انتخابات میں آزاد امیدوارکی حیثیت سے حصہ لینے والے فیصل آباد کے رہائشی مرزا احمد مغل نے خودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق فیصل آباد سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 103 اور صوبائی حلقے پی پی 103 سے آزاد امیدور محمد احمد مغل نے مبینہ طور پر گولی مار کر خودکشی کرلی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق خودکشی سے قبل مرزا احمد مغل نے ایک ویڈیو واٹس ایپ پر جاری کی تھی جس میں انہوں نے موت کی وجہ اپنے بیٹوں کی سیاسی مخالفت بتائی۔

مرزا احمد مغل نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ خودکشی حرام ہے لیکن میرا اللہ مجھے معاف کرے گا، میں الیکشن لڑرہا ہوں لیکن میرے بچے ووٹرز سے کہتے ہیں انہیں ووٹ نہیں دیں۔ مرزا احمد مغل نے اپنے پیغام میں بتایا کہ میرا جنازہ کل گیارہ بجے ہوگا۔واضح رہے کہ مرزا احمد مغل پک اپ کے نشان پرآزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن میں حصہ لے رہے تھے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں