فوج کی نگرانی میں ہونے والے انتخابات شفاف اور غیر جانبدارانہ ہوں گے،صاحبزادہ حامد رضا

ن لیگ کی زیر اثر بیوروکریسی اختیارات کے ناجائز استعمال سے باز رہے، پریس کانفرنس

ہفتہ 21 جولائی 2018 21:35

فوج کی نگرانی میں ہونے والے انتخابات شفاف اور غیر جانبدارانہ ہوں گے،صاحبزادہ حامد رضا
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2018ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین اور این اے 110سے امیدوار قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ فوج کی نگرانی میں ہونے والے انتخابات شفاف اور غیر جانبدارانہ ہوں گے۔مسلم لیگ ن کی زیر اثر بیوروکریسی اختیارات کے ناجائز استعمال سے باز رہے۔مسلم لیگ ن کا میڈیا سیل میری پریس کانفرنس کواپنے مقاصد کے لیے استعمال کررہا ہے۔

میری نشاندہی سول ایڈمنسٹریشن اور مسلم لیگ ن کے میئرز و چیئرمین تھے۔ الیکشن میں مودی کے یار اور ختم نبوت کے غدار عبرت کا نشان بنیں گے۔ شکست خوردہ عناصر الیکشن کو متنازع بنانے کی سازش کر رہے ہیں۔ الیکشن کو متنازع بنانا ملک کے مفاد میں نہیں۔مسلم لیگ ن پاک فوج کی نگرانی سے اپنی دھاندلی نہ ہوپانے پر واویلا کررہی ہے۔

(جاری ہے)

فوج اور عدلیہ پر الزامات لگانے والے پاکستان کے خیرخواہ نہیں ہو سکتے۔

قوم ختم نبوت کے پروازوں کو اسمبلیوں میں بھیجے تاکہ آئین کی اسلامی دفعات کا تحفظ کیا جا سکے۔ عابد باکسر کے انکشافات کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی بنائی جائے۔ڈاکٹر طاہر القادری کو قتل کرنے کا پلان منظر عام پر آنے کے بعد قوم کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 110 میں مختلف انتخابی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ الیکشن جیت کر سانحہ ماڈل ٹائون کے شہداء کے خون کا حساب لوں گا۔پاک فوج کے خلاف زبان درازی کرنے والے ووٹ کے حقدار نہیں۔پاکستان کا روشن مستقبل 25 جولائی کے انتخابات سے وابستہ ہے۔ ہم اقتدار نہیں اسلام اور پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ ووٹرز گھوڑے کے نشان پر مہر لگا کر ختم نبوت کے غداروں کو جواب دیں۔ نگران حکومت الیکشن ڈے کے لئے سیکورٹی کے فُول پروف انتظامات کرے کیونکہ امریکہ اور بھارت الیکشن کو سبوتاژ کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں۔

25 جولائی اسلام اور پاکستان کے متوالوں کی جیت کا دن ہے۔ الیکشن کے بعد سیاسی عدم استحکام بڑھنے کا اندیشہ ہے۔ کالعدم جماعتوں کے راہنماؤں کو الیکشن لڑنے کی اجازت ملنا المیہ ہے۔مڈل کلاس کے پڑھے لکھے اور دیانتدار نمائندے اسمبلیوں میں پہنچیں گے تو ملک و قوم کے مسائل حل ہوں گے۔ سیاست کو کھرب پتی سرمایہ داروں کے چنگل سے آذاد کروانے کی ضرورت ہی

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں