فیصل آباد پی پی ایک سو تیرہ میں پی ٹی آئی کے دفتر پر مبینہ طور پر حملے میں دو افراد زخمی

پیر 23 جولائی 2018 19:33

فیصل آباد پی پی ایک سو تیرہ میں پی ٹی آئی کے دفتر پر مبینہ طور پر حملے میں دو افراد زخمی
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2018ء) فیصل آباد پی پی ایک سو تیرہ میں پی ٹی آئی کے دفتر پر مبینہ طور پر حملے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔ تحریک انصاف کے کار کنوں کے مطابق لیگی کارکنان نے دفتر میں گھس کر توڑ پھوڑ بھی کی ہے۔المعصوم ٹائون میں ریلی نکالنے پر ن لیگ کی جانب سے پی ٹی آئی کے دفتر پر مبینہ حملے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پی پی ایک سو تیرہ میں ن لیگ کے سابق وزیر قانون رانا ثنا اللہ جبکہ تحریک انصاف کے میاں وارث آمنے سامنے ہیں۔ تحریک انصاف کے کارکنان کے مطابق لیگی کارکنان نے دفتر میں گھس کر توڑ پھوڑ بھی کی ہے۔کارکنان کے مطابق جھگڑے سے دفتر میں موجود کرسیاں اور میز بھی ٹوٹ گئی ہیں۔ اس سے قبل بھی رانا ثنا اللہ کے حلقے این اے ایک سو چھ میں دونوں جماعتوں کے درمیان جھگڑے میں کئی کارکنان زخمی ہوگئے تھے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں