ْفیصل آباد،ٹریفک وارڈن نے چار ماہ سے ناراض بیوی گھر واپس نہ آنے پر فائرنگ کرکے قتل کردیا

پیر 23 جولائی 2018 19:33

ْفیصل آباد،ٹریفک وارڈن نے چار ماہ سے ناراض بیوی گھر واپس نہ آنے پر فائرنگ کرکے قتل کردیا
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2018ء) ٹریفک وارڈن نے چار ماہ سے ناراض بیوی گھر واپس نہ آنے پر فائرنگ کرکے قتل کردیا افشاں چار ماہ سے اپنے خاوند نوید اللہ سے ناراض تھیں ، آن لائن کو مطابق تھانہ روڈالہ کے علاقے 366 گ ب کے رہائش ٹر یفک وارڈں نوید کی بیوی افشاں کی عمر 28 سال تھی اس کی دو بیٹیاں اور ایک بیٹا تھا ‘ افشان ناراض ہو کر اپنے ماموں کے گھر رہ رہی تھی ‘ خاوند نوید کئی بار منانے آیا مگر گھر واپسی کے لیے راضی نہ ہوئیں ‘ اسی رنجش پر ٹریفک وارڈن نوید اللہ نے اپنی بیوی افشاں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ‘ ملزم فرار پولیس موقع پر پہنچ گئی تحقیقات کا آغاز کردیا لاش کو سول اسپتال جڑانوالہ پہنچا دیا گیا ۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں