جیل کی کال کوٹھری نوازشریف کو زیر نہیں کرسکتی ،عابد شیرعلی

نواز شریف کل بھی جیل کی کال کوٹھری سے خوف زدہ نہیں ہوئے تھے اور آج بھی نہیں ہیں،

پیر 23 جولائی 2018 20:24

جیل کی کال کوٹھری  نوازشریف کو زیر نہیں کرسکتی ،عابد شیرعلی
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے امیدوار این اے 108 چوہدری عابد شیرعلی نے کہا ہے کہ جیل کی کال کوٹھری میاں نوازشریف کو زیر نہیں کرسکتی ‘ میاں نواز شریف کل بھی جیل کی کال کوٹھری سے خوف زدہ نہیں ہوئے تھے اور آج بھی نہیں ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے موبائل ایسوسی ایشن کچہری بازار کے عہدیداروں کے دعوت پر کچہری بازار کے انتخابی مہم کے دوران کیا‘ کچہر ی بازار پہنچنے پر موبائل ایسوسی ایشن کچہری بازار کے صدر چوہدری خالد جٹ‘ چیئرمین عوامی لیڈر شہباز گل بٹ‘ جنرل سیکرٹری چوہدری نعیم کے علاوہ غلام کبریا‘ راشد بٹ‘ محمد شہزاد‘ محمد ساجد‘ ظہیر احمدنے ان کا بھرپور استقبال کیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں‘ اس موقع پر کبوتر بھی چھوڑے گئے‘ اس موقع پر چوہدری عابد شیرعلی نے کہا کہ تاجروں نے ہمیشہ میاں محمد نواز شریف کا بھرپور ساتھ دیا ہے اور مجھے یقین ہے کہ اس مرتبہ بھی تاجر میری بھرپور حمایت کر کے مجھے کامیاب کروائیں گے‘ انہوں نے تاجروں کو یقین دلایا کہ ان کے جائز مطالبات کو حل کرائوں گا اور تاجروں پر بے جا ٹیکسوں کے اطلاق کو ختم کرائوں گا‘ اس موقع پر موبائل ایسوسی ایشن کچہری بازار کے سرپرست میاں آفتاب‘ صدر چوہدری خالد جٹ‘ چیئرمین عوامی لیڈر شہباز گل بٹ‘ جنرل سیکرٹری چوہدری نعیم نے کہا کہ تاجر میاں نوازشریف کے ویژن پر اعتماد کرکے مسلم لیگ ن کو کامیاب کرائیں گے ہم اپنے قائد کے حکم پر لبیک کہیں گے اور عوامی عدالت میں سروخرو ہوں گے‘ 25جولائی کو ہر بیلٹ بکس سے شیر کی فتح کی نوید سنائی دیگی ‘ رکاوٹوں کے ذریعے متوالوں کو اپنے قائد کی محبت سے دور کر نے کی ہر کوشش ہمیشہ کی طرح ناکام بنا دی جائے گی ۔

(جاری ہے)

قائد میاں نواز شریف کے سیاسی منظر سے آئو ٹ کرنے والے کروڑوں پاکستانیوں کا راستہ نہیں روک سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری عابد شیرعلی نے ہمیشہ حلقے کی تعمیر و ترقی اورخوشحالی میں لازوال خدمات انجام دیں ہیں ۔ ہم بطور قائد میاں محمد نواز شریف کی ورکرز ہونے کے ناطے چوہدری عابد شیرعلی کی کامیابی کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گی ۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں