6رُکنی چینی وفد کی میئر فیصل آباد محمد رزاق ملک سے میونسپل کمپلیکس میں ملاقات

تجارت ، تعلیم، ثقافت اورلاجسٹکس کے معاملات بارے تبادلہ خیال

جمعرات 16 اگست 2018 15:30

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) چینی وفد نے میئر فیصل آباد محمد رزاق ملک سے میونسپل کمپلیکس میں ملاقات کی۔ جس میںاہم امور بارے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق وائس ڈائریکٹرپیپلز کانگریس آف سوائننگ ایسوسی ایشن /میونسپیلٹی مسٹر ڈائی جینانگنگ اوروائس چیئرمین سوائننگ ایسو سی ایشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس مسٹر گیو ہو اتان اپنے وفد کے ہمراہ میئر فیصل آباد ، ڈپٹی میئر محمد امین بٹ ، سی سی چیئرمینز اور میونسپل کارپوریشن کے سٹاف سے ملاقات کی۔

میونسپل کارپوریشن کمپلیکس میں میئر فیصل آباد محمد رزاق ملک کی ہدایت پر اُن کا پرتباک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر چائنیز وفد کی آمد کی خوشی میں ثقافتی رقص پروفیشنلز نے پیش کیا ۔

(جاری ہے)

میٹنگ کا باقاعدہ آغاز تلاوت ِکلام پاک سے ہوا ۔ اس موقع پر میئر فیصل آباد محمد رزاق ملک نے چینی زبان میں آنے والے مہمان ِ گرامی کو خوش آمدید کہا اور اُن کو فیصل آبادکی تاریخ بارے آگاہ کیا ۔

اس موقع پر میئر فیصل آباد نے کہا کہ فیصل آباد پاکستان کا تیسرا بڑا شہر ہے اور فیصل آباد کا شمار اُن شہروں میںہوتا ہے جن کا نقشہ باقاعدہ منصوبہ بندی سے بنایا گیا ہے ۔ فیصل آباد پاکستان کا سب سے بڑا انڈسٹریل سٹی ہے اور انڈسٹریل سٹی ہونے کے ساتھ ساتھ یہ ایک زرعی شہر بھی ہے یہاں انڈسٹری کی مانیٹرنگ کے لیے چیمبر آف کامرس بھی موجود ہے جو کہ بہت اہم کردار ادا کرتا ہے ۔

میئر فیصل آباد نے وفد کو بتایا کہ پنجاب میں ڈرائی پورٹ اور انٹر نیشنل ایئر پورٹ بھی موجود ہے۔ میئر فیصل آباد محمد رزاق ملک نے کہا کہ فیصل آباد ایک خوشحال شہر ہے اور یہاں وہ ہر چیز موجود ہے جس پر ترقی کا انحصار ہوتا ہے انہوں نے تاریخی عمارات جیسا کہ کلاک ٹاور کے متعلق بھی چینی وفد کو آگاہی فراہم کی۔ انہوں کے کہا کہ فیصل آباد میں کلاک ٹاور جیسی تاریخی عمارت بھی موجود ہے جو کہ ہمارے لیے باعث فخر ہے انہوں نے کہا کہ کلاک ٹاور دنیا میں تاریخی حیثیت رکھتا ہے اور فیصل آباد کا سمبل ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ سسٹر سٹی کے تحت ایک ایسا معاہدہ تشکیل دیں جہاں پر ایک ہی پلیٹ فارم پر ہمیں نالج ایکسینج ، تجارت، تعلیم ، ثقافت اور لاجسٹکس کے معاملات میں مزید بہتری اور نکھارنے کا موقع ملے انہوں نے مزید کہا بہت جلد چیئرمینز حضرات پر مشتعمل ہمارا ایک وفد بھی چائنہ کا دورہ کرے گا ۔ کیونکہ چائنہ ہمارے لیے رول ماڈل ہے تو ہمیں خوشی ہو گی کہ چائنہ میں میونسپل کارپوریشن کیسے کام کرتی ہیں اور جو اچھی چیزیں چائنیز میونسپل کارپوریشن میں ہورہی ہیں اُن کو ہم بھی میونسپل کارپوریشن میں متعارف کروائیں گے ۔

انہوں نے وفد کو مزید کہا کہ فیصل آباد کو پاکستان کا مانچسٹر کہتے ہیں۔ اس موقع پر سوائننگ ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر ڈائی جینانگنگ نے کہا کہ وہ بھی پاکتان اور چائنہ کے باہمی اشتراک سے ون روڈ ون بیلٹ ایک سسٹر سٹی کا قیام عمل میں لانا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ سب سے پہلے اپنا شہر متعارف کروانا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سوائننگ سٹی چینچنڈو کے قریب واقع ہے اور چیخقان سٹی اقتصادی زون سیحوان صوبے میں واقع ہے اور اقتصادی زون سوائننگ کٹی کا اہم حصہ ہے جو کہ اناج ، کپاس، تیل کے بیج ، پھل سبزیاں اور چینی طبی جڑی بوٹیوں کا اہم مرکز ہے جہاں تیل اور گیس کے ذخائر و وسائل موجود ہیں ۔

لہذا ہم چاہتے ہیں ہم فیصل آباد میں بھی ون روڈ ون بیلٹ کے تحت ایک معاہدہ سائن کریں اور سسٹر سٹی کا قیام عمل میں لایا جائے جسکی بدولت سیات ، لاجسٹکس ، معیشت ، تجارت ، ثقافت تعلیم کے محکموں میں نالج ایکسینج (Knowledge Exchange) کے مواقع حاصل ہو سکیں۔ تقریب کے اختتامی مراحل میں دونوں اداروں کی باہمی رضا مندی سے ون بیلٹ ون روڈ کے تحت سسٹر سٹی کے قیام کے لیے معاہدہ طے پا گیا جسکی بدولت فیصل آباد شہر میں تجارت ، سیاحت ، تعلیم ، ثقافت کو مزید فروغ ملے گا اور پاک چائنہ دوستی کے تحت اور تعاون کی وجہ سے ان اداروں میں مزید بہتری آئے گی ۔

تقریب کے اختتام پر میئر فیصل آباد محمد رزاق ملک اور وائس ڈائریکٹرپیپلز کانگریس آف سوائننگ ایسوسی ایشن /میونسپیلٹی مسٹر ڈائی جینانگنگ نے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے اور پاک چائنہ دوستی اور خیر سگالی کے لیے دعا خیر بھی کی۔ میٹنگ کے اختتام پر میئر فیصل آباد محمد رزاق ملک نے چائنیز وفد کو شہر بھر کا دورہ بھی کروایا ۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں