کرپشن کے معاملے پر سعودی عرب کے ساتھ بھی معاہدہ کیا جائیگا ،ْ فواد چوہدری

سوئس حکومت کے ساتھ معاہدے پر بھی تیزی سے پیش رفت جاری ہے، سوئس حکومت کے ساتھ معاہدے میں گزشتہ حکومت نے جان بوجھ کر تاخیر کی ،ْقانون کا ہاتھ ملزمان کی گردنوں تک ضرور پہنچے گا ،ْوزیر اطلاعات کی میڈیا سے گفتگو

پیر 17 ستمبر 2018 22:56

کرپشن کے معاملے پر سعودی عرب کے ساتھ بھی معاہدہ کیا جائیگا ،ْ فواد چوہدری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ کرپشن کے معاملے پر سعودی عرب کے ساتھ بھی معاہدہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ کرپشن کے پیسے کے خلاف پورے یورپ میں قانون سازی ہوئی ہے، ہم سعودی عرب کے ساتھ بھی کرپشن کے معاملے پر معاہدہ کریں گے، تحویل مجرمان کے معاہدے سے پاکستان کو فائدہ ہوگا۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ قانون کا ہاتھ ملزمان کی گردنوں تک ضرور پہنچے گا، سوئس حکومت کے ساتھ معاہدے پر بھی تیزی سے پیش رفت جاری ہے، سوئس حکومت کے ساتھ معاہدے میں گزشتہ حکومت نے جان بوجھ کر تاخیر کی۔انہوں نے کہا کہ سوئس بینکوں کے ساتھ معاہدہ آئندہ چند دنوں میں ہوجائے گا۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں