این اے103فیصل آباد: انتخابی نتائج آنے کا سلسلہ جاری

مسلم لیگ ن کےامیدوارعلی گوہرخان24900 ووٹ لے کر آگے جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوارمحمد سعد اللہ 21503 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر ہیں۔غیرحتمی نتائج

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 14 اکتوبر 2018 20:10

این اے103فیصل آباد: انتخابی نتائج آنے کا سلسلہ جاری
فیصل آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 اکتوبر 2018ء) ضمنی انتخابات 2018ء میں انتخابی نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، انتخابی حلقہ این اے 103فیصل آباد سے متعدد پولنگ اسٹیشنز کے انتخابی نتائج سامنے آگئے ہیں۔ جس میں غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق این اے 103فیصل آباد سے مسلم لیگ ن جیت کے قریب پہنچ گئی۔ مسلم لیگ ن کے امیدوار علی گوہر خان 24900 ووٹ لے کر آگے جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار محمد سعد اللہ 21503 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر ہیں۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخابات میں پولنگ کے عمل کے دوران کل 23 شکایا ت موصول ہوئیں۔ انٹرنیٹ ووٹنگ کا ٹرن آؤٹ 84 فیصد رہا ہے۔ قومی اسمبلی کیلئے5 ہزار117 انٹرنیٹ ووٹ کاسٹ ہوئے، صوبائی اسمبلی کیلئے ایک ہزار 116 ووٹ کاسٹ کیے گئے۔

(جاری ہے)

اسی طرح الیکشن میں76 فیصد اوورسیز پاکستانیوں نے ووٹ کاسٹ کیے۔ واضح رہے ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے35 حلقوں میں ضمنی الیکشن 2018ء کیلئے پولنگ کا عمل صبح8 بجے شروع ہوا۔

جو کہ شام5 بجے تک بلا تعطل جاری رہا۔ ضمنی الیکشن کے موقع پر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ساتھ ساتھ باقی تمام متعلقہ ادارے ریسکیو1122، سول ڈیفنس و دیگر بھی الرٹ ہیں۔ الیکشن میں پہلی بار اوورسیز پاکستانیوں نے حق رائے دہی استعمال کیا۔ اسی طرح الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات والے 35 حلقوں کے لئے پانچ خصوصی صنفی شکایات ڈیسک قائم کردئیے ہیں۔

الیکشن کمیشن حکام کے مطابق ڈیسک چاروں صوبوں اور ایک ڈیسک الیکشن کمیشن آفس اسلام آباد میں قائم کیا گیا۔ ضمنی انتخابات کیلئے اسلام آباد ہیڈ کوارٹرز میں مرکزی کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ کنٹرول روم انتخابی نتائج مکمل ہونے تک کام جاری رکھے گا۔ کنٹرول روم نے ادارے میں ایک علیحدہ شکایت سیل قائم کیا ہے جو ضمنی انتخابات کے حوالے سے شکایات وصول کرے گا۔انہوں نے کہا کہ انتخابی نتائج اور سہولیات فراہم کرنے کا ایک مرکز بھی قائم کیاگیا ہے جو چوبیس گھنٹے کام کرے گا۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں