فیصل آباد ،ایف آئی اے کی کارروائی، خاتون سمیت15 ملزمان گرفتار

گرفتار ملزمان ایف آئی اے کو مختلف انسانی سمگلنگ کے مقدمات میں مطلوب تھے

منگل 16 اکتوبر 2018 20:11

فیصل آباد ،ایف آئی اے کی کارروائی، خاتون سمیت15 ملزمان گرفتار
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2018ء) ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے ساجد اکرم چوہدری کی سربراہی میں ٹیموں نے فیصل آباد اور سرگودھا ڈویژن میں کریک ڈائون کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ کے مختلف مقدمات میں مطلوب خاتون تین اشتہاریوں سمیت 15 ملزمان کو پابند سلاسل کروا دیا‘ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے ٹیموں نے مختلف ڈویژن میں کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے سادہ لوح لوگوں کو بیرون ممالک بھجوانے اور پرکشش ملازمتیں دلوانے کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے ہتھیانے والے انسانی سمگلروں کو پکڑ لیا‘ گرفتار ہونے والے ملزمان ایف آئی اے کو مختلف انسانی سمگلنگ کے مقدمات میں مطلوب تھے۔

(جاری ہے)

ملزمان لوگوں کو یو اے ای‘ کے ایس اے‘ اٹلی اور بحرین بھجوانے کا لالچ دے کر بھاری رقم ہڑپ کر چکے تھے‘ ایف آئی اے ٹیموں کی کاروائیوں کے دوران مقدمات میں مطلوب پکڑے جانے والے ملزمان میں مقدمہ نمبر 509/18 میں مہرین فاطمہ بھی شامل ہے‘ مقدمہ 106/13 میں اظہر اقبال‘ 371/18 اور 212/16 شاہد تبسم‘ 443/17 میں رمضان احمد اشتہاری ملزمان بھی شامل ہیں دیگر مقدمات میں پکڑے جانے والوں میں 497/18 میں منیر احمد ولد نیک محمد‘ 501/18 رانا سجاد احمد‘ 505/18 فیض‘ 505/18 میں محمد نصیر‘ ابوبکر‘ 424/16 محمد شعیب‘ 509/18 حسن رضا‘ باسط علی‘ مبشر علی‘ 506/18 سرمد جہانزیب‘ 370/18 حاکم خاں پکڑے جانے والوں میں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں