فصلوں کی باقیات،پولی تھین بیگ،ٹائراور ربڑ جلانے پر پابندی عائد

دفعہ 144کی خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزادار کی ہدایت

منگل 16 اکتوبر 2018 20:11

فصلوں کی باقیات،پولی تھین بیگ،ٹائراور ربڑ جلانے پر پابندی عائد
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدارنے کہاکہ صوبہ بھر میں فصلوں کی باقیات،پولی تھین بیگ،ٹائراور ربڑ جلانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے اوراس ضمن میں دفعہ 144کا فیصل آباد سمیت صوبہ بھر میں نفاذ کیا گیا ہے ۔ اور ہدایت کی کہ دفعہ 144کی خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے اور چاول کی فصل کی باقیات تلف کرنے کیلئے ’’رائس چاپر‘‘استعمال کیے جائیں- وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار نے ایک اجلاس میں بھٹوں کے حوالے سے امور کا جائزہ لینے کیلئے وفاقی مشیر امین اسلم کی زیر قیادت کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ۔

کمیٹی اینٹوں کے بھٹوں کے بارے میں اپنی سفارشات پیش کرے گی اوریہ کمیٹی بھٹوں کو نئی ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے والے سے بھی تجاویز دے گی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ اینٹوں کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کیلئے اقدامات کیے جائیں ۔انہوںنے کہا کہ زگ ز یگ ٹیکنالوجی کے استعمال کیلئے بھٹہ مالکان کو ترغیب دی جائے گی۔انہوںنے مزید ہدایت کی کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف بھی تسلسل کے ساتھ کارروائی کی جائے ۔

محکمہ صحت ہسپتالوں میں عوام کی آگاہی کیلئے ورکشاپس اورسیمینار منعقد کرائے جبکہ محکمہ اطلاعات عوام میں آگاہی مہم کے لئے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر خصوصی مہم شروع کرے ۔اجلاس میںبھٹہ مالکان ایسوسی ایشن کی طرف سے حکومت پنجاب کو تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ۔ وزیراعلیٰ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاگیا کہ غلط ایندھن استعمال کرنے والے 53اینٹوں کے بھٹوں کو بند کردیاگیا ہے جبکہ پرانے ڈیزائن کے مطابق بننے والے نئے بھٹوں کی تعمیر روک دی گئی ہے۔

بریفنگ میں مزید بتایاگیا کہ پنجاب بھر میں فصلوں کی باقیات جلانے والے افراد کے خلاف50 مقدمات درج کئے گئے جبکہ ماحولیاتی آلودگی پھیلانے پر 200 صنعتی یونٹ سیل کئے گئے ہیں-اجلاس میں وزیراعظم کے مشیر موسمیاتی تغیرات ملک امین اسلم ،صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان لنگڑیال،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ، ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ ،متعلقہ سیکرٹریز،بھٹہ مالکان ایسوسی ایشن کے صدر اوراعلی حکام شرکت کی۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں