فیصل آباد،اثاثے چھپانے پر رکن پنجاب اسمبلی حامدر شید 25اکتوبر کو لاہور ہائیکورٹ میں طلب

جمعرات 18 اکتوبر 2018 16:31

فیصل آباد،اثاثے چھپانے پر رکن پنجاب اسمبلی حامدر شید 25اکتوبر کو لاہور ہائیکورٹ میں طلب
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2018ء) اثاثے چھپانے پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل نے مسلم لیگ ن پی پی 117کے ممبر صوبائی اسمبلی مہر حامد رشید کو پچیس اکتوبر کیلئے طلب کرلیا ‘ رنر اپ امیدوار ڈاکٹر حسن مسعود ملک نے عدالت کے روبروپٹیشن میں موقف اختیار کیا کہ مدعا علیہ نے ریٹرننگ آفیسر کو جمع کرائے گئے گوشوارے میں اپنے اثاثون کی مالیت گیارہ کروڑ 44لاکھ سینتیس ہزار 602روپے ظاہر کی تھی لیکن اس میں اپنے والد مرحوم کی وراثتی جائیداد مالیت تین کروڑ چونسٹھ لاکھ لاکھ چھپن ہزار 337روپے جبکہ نامزدگی فارموں میں انہوں نے ایس ایم ٹیکسٹائل کا پچاس فیصد شیئر ہولڈر ظاہر کیا لیکن ملت روڈ میزان بنک کے اکائونٹ نمبر 0101645992کو جان بوجھ کر چھپایا گیا ہے عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ اثاثے ظاہر نہ کرکے وہ صادق اور امین نہیں رہے اس لئے انہیں نااہل قرار دیاجائے ۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں