اُردو پوائنٹ پاکستان فیصل آبادفیصل آباد کی خبریںپاکستان کے دوسرے گور نر جنرل و وزیر اعظم خواجہ ناظم الدین کی برسی منائی ..

پاکستان کے دوسرے گور نر جنرل و وزیر اعظم خواجہ ناظم الدین کی برسی منائی گئی

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اکتوبر2018ء)پاکستان کے دوسرے گور نر جنرل و وزیر اعظم اور تحریک پاکستان کے ممتاز رہنما خواجہ ناظم الدین کی 54ویں برسی پیر کو انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی ۔

(خبر جاری ہے)

اس موقع پر مسلم لیگ ، تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ ، نظریہ پاکستان فائونڈیشن سمیت مختلف سرکاری ، غیر سرکاری تنظیموں کے زیر اہتمام صوبائی دارالحکومتوں ، ڈویژنل و ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر خصوصی تقریبات ، کانفرنسز ، سیمینارز ، مذاکروں ، مباحثوں وغیرہ کا انعقاد کیا گیا جس سے مختلف سیاسی ، دینی ، مذہبی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے دانشوروں اور اہم رہنمائوں نے خطاب کیا۔

مذکورہ تقریبات میں خواجہ ناظم الدین کی قومی ، ملکی و ملی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ اس موقع پر مختلف شہروں میں قرآن خوانی کی محافل بھی منعقد کی گئیں اور فاتحہ خوانی بھی کی گئی نیز وطن عزیز کے استحکام ، نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت ، اسلام کی سر بلندی ، آئین کی بالا دستی ، غربت ، بیروز گاری ، بد امنی ، مہنگائی کے خاتمہ ، قومی فلاح ، عوامی خوشحالی، اخوت و یگانگت ، بین المذاہب ہم آہنگی، اتحاد بین المسلمین ، جمہوریت کی مضبوطی کیلئے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

فیصل آباد شہر کی مزید خبریں