ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے آن لائن فراڈ کرکے سادہ لوح افرادکوجعلی بنک افسر بن کر لوٹنے والے ملزم کوگرفتارکرلیا

ہفتہ 17 نومبر 2018 23:16

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے آن لائن فراڈ کرکے سادہ لوح افرادکوجعلی بنک افسر بن کر لوٹنے والے ملزم کوگرفتارکرلیا
فیصل آباد ۔17 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2018ء)ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے آن لائن فراڈ کرکے سادہ لوح افرادکو لوٹنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔تفصیلا ت کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ فیصل آباد نے کارروائی کرتے ہوئے آن لائن فراڈ کے ذریعے ایبٹ آباد کے رہائشی سے ایک لاکھ پانچ ہزار روپے کی رقم اپنے اکائونٹ میں منتقل کرنے والے جعلی بینک افسر ملزم کو کامیاب کارروائی کرکے گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

سائبر کرائم ونگ کے حکام کیمطابق ایبٹ آباد کے رہائشی محمد صدیق نے ایف آئی اے کو درخواست دی کے اس کے اکائونٹ سے ملزم آصف نے بینک مینجر بن کرحاصل کردہ معلومات کی بنیاد پر ایک لاکھ پانچ ہزار روپے فراڈ کرتے ہوئے اپنے اکائونٹ میں منتقل کر لئے ہیں جس پر ایف آئی اے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے انکوائری کی جس سے معلوم ہوا کہ ملزم جھنگ کا رہائشی ہے جعلی آئی ڈی اور یواے این نمبراستعمال کرکے سادہ لوح لوگوں سے فراڈ کررہا ہے ۔حکام کے مطابق معلومات ملنے پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ فیصل آباد نے فوری کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ملزم کیخلاف ضابطہ کی کارروائی کی جارہی ہے ۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں