ملزم کا ہیروئن سمگل کرنے کا انوکھا طریقہ

ملزم پاکستان تحریک انصاف کے پارٹی پرچم سے بنی ٹوپیوں سے ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا،ائیرپورٹ پر گرفتار کر لیا گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 13 دسمبر 2018 11:51

ملزم کا ہیروئن سمگل کرنے کا انوکھا طریقہ
فیصل آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13دسمبر 2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے پارٹی پرچم والی ٹوپیوں سے ہیروئن بر آمد ہوئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پارٹی پرچم والی ٹوپیوں سے ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔فیصل آباد میں اےاین ایف نے ائیرپورٹ پر اہم کاروائی کی ہے جس کے بعد ملزم کی ٹوپی سے ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔

ملزم کی ٹوپی حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے پرچم سے بنی ہوئی تھی۔ملزم ٹوپیوں میں آئیس ہیروئن چھپا کر دوبئی سمگل کر رہا تھا۔جس کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ملزم ایک کلو سے زائد کی ہیروئن کو سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا تاہم اے این ایف نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے نہ صر ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی بلکہ ملزم کو بھی گرفتار کر لیا جب کہ ملزم کے خلاف باقاعدہ کاروائی کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے اس سے قبل بھی ہیروئن اسمگل کرنے کے کئی واقعات پیش آ چکے ہیں۔ ہیروئن اسمگل کرنے کے لیے مخلتف ہتھکنڈے اپنائے جاتےہیں۔ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ا نٹی نارکوٹکس فورس نے لاہور ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ہیروئن دبئی اسمگل کرنے کی کوشش ناکا بنادی اور ایک مسافر کو حراست میں لے لیا ۔ بتایا گیا ہے کہ اے این ایف نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ ہر کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی ائیرلائن کی پرواز سے مسافر طاہر رحمت کو حراست میں لے کر اس کے پیٹ سے 50سے زائد ہیروئن کے کیپسول برآمد کر لئے ہیں۔

اے این ایف کی جانب سے ملزم سے تفتیش کی گئی تاہم آج پیش آنے والا اپنی نوعیت کا ایک انوکھا واقعہ تھا جس میں پاکستان تحریک انصاف کے پارٹی پرچم والی ٹوپیوں سے ہیروئن بر آمد ہوئی جس کے بعد ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں