فیصل آباد، حالات سے تنگ عوام حکمرانوں کو بد دعائیں دے رہے ہیں، طلال چوہدری

پیر 17 دسمبر 2018 16:48

فیصل آباد، حالات سے تنگ عوام حکمرانوں کو بد دعائیں دے رہے ہیں، طلال چوہدری
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماوسابقہ وزیرِمملکت برائے داخلہ امور طلال چوہدری نے کہا ہے کہ حالات سے تنگ عوام حکمرانوں کو بد دعائیں دے رہے ہیں اور ملکی معیشت تباہ ہو چکی ہے کاشتکاروں کو گنیّ کی پوری قیمت کی ادائیگی کی دعویدار حکومت نے کسانوں کو ذلیل و رسواء کرنے کے بعد180کی بجائے 130رُوپے میں گناّ فروخت کرنے پر مجبور کر دیا ہے لیکن اس کے باوجود حکمران سب ٹھیک ہے کا راگ الاپ رہے ہیںان خیالات کاا ظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف چکوک میں معززین اور قصرِنور میرج ہال میںمسلم لیگی رہنما چوہدری اکبر علی گجر کے بھتیجے چوہدری زاہد گجر کی دعوتِ ولیمہ میں کار کنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہبے بس حکمران الہ دین کے چراغ کے ذریعے عوام کو بہتری کی خوشخبریاں سنا رہے ہیںمگر ان پا س کوئی ویژن نہیں ہے مسلم لیگ ن کے دورِ ے حکومت میں جو پاکستان ایشین ٹائیگر بننے جا رہا تھا آج وہی ملک تبدیلی کے ذریعے مرغی کے انڈوں کی طرف آ رہا ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں