ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ فیصل آباد نے خاتون کو بلیک میل کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا

بدھ 19 دسمبر 2018 17:37

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ فیصل آباد نے خاتون کو بلیک میل کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا
فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے ) کے سائبر کرائم ونگ فیصل آباد نے خاتون کو بلیک میل کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے سائبر ونگ کے حکام نے بتایا کہ ملزم فرحان لیاقت کو ٹوبہ ٹیک سنگھ سے گرفتار کیاگیا ہے جو گڑھ مہاراجہ کی ’’م ‘‘ نامی خاتون کو سوشل میڈیا پر جعلی اکائونٹ بنا کر بلیک میل کرتا تھا ۔

انہوںنے بتایا کہ ملزم خاتون کو زبردستی ملاقات کیلئے کہتا تھا جبکہ ملاقات کیلئے لئے نہ آنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی جارہی تھیں ۔انہوں نے بتایا کہ خاتون کے رشتہ دار نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو کارروائی کیلئے درخواست دی جس پرفوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتارکرلیا گیا۔مزید تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں