فیصل آباد کے اسکول میں 12 سال کے بچے نے دوست پر فائرنگ کر دی

سہیل کو رنج تھا کہ عبد اللہ نے اس سے دوستی کیوں ختم کی ؟

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 17 جنوری 2019 10:41

فیصل آباد کے اسکول میں 12 سال کے بچے نے دوست پر فائرنگ کر دی
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2019ء) : فیصل آباد کے ایک اسکول میں 12 سالہ بچے نے اپنے دوست پر فائرنگ کر دی جس پر زخمی طالبعلم کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے ایک اسکول میں 12 سال بچے نے اپنے دوست پر فائرنگ کر دی۔ سہیل نامی لڑکے کو اس بات کا رنج تھا کہ عبد اللہ نے اس سے دوستی کیوں ختم کی؟ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ عبداللہ چھٹی جماعت کا طالبعلم ہے۔

آج صبح عبد اللہ اسکول پہنچنے پر بس سے اُترا تو سہیل نے اس پر فائرنگ کر دی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق دونوں بچوں کی لڑائی ہوئی تھی جس پر ان کی دوستی ختم ہو گئی۔ دوستی ختم کرنے کا بدلہ لینےکے لیے سہیل نے عبد اللہ پر فائرنگ کی جس کے بعد عبد اللہ کو زخمی حالت میں الائیڈ اسپتال منتقل کیا گیا۔ عبد اللہ کے مطابق سہیل اسے دو دن سے دھمکا رہا تھا کہ وہ اسے فائر مار دے گا۔ عبد اللہ کو ایک گولی بازو اور ایک سینے میں لگی۔ اسپتال ذرائع کے مطابق عبد اللہ کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عبد اللہ پر فائرنگ کرنے والے بچے سہیل کی تلاش کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے اور اسے جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں