ایف آئی اے کا فیصل آباد و سرگودھا ڈویژنز میں انسانی سمگلروں اور بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر رقوم بٹورنے والے ایجنٹوں کے خلاف کریک ڈائون،

3 بد نام اشتہاریوں سمیت 7 انسانی سمگلرز اور ایجنٹ گرفتار

جمعرات 17 جنوری 2019 18:29

ایف آئی اے کا فیصل آباد و سرگودھا ڈویژنز میں انسانی سمگلروں اور بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر رقوم بٹورنے والے ایجنٹوں کے خلاف کریک ڈائون،
فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) وفاقی تحقیقاتی ادارہ ( ایف آئی ای) فیصل آباد ریجن نے ایڈیشنل ڈائریکٹر ساجد اکرم چوہدری کی سربراہی میں فیصل آباد و سرگودھا ڈویژنز میں انسانی سمگلروں اور سادہ لوح افراد کو غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر لاکھو ں روپے بٹورنے والے ایجنٹوں کے خلاف سپیشل آپریشن کریک ڈائون کے دوران 3 بد نام زمانہ اشتہاریوں سمیت 7 انسانی سمگلرز اور ایجنٹوں کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے فیصل آبا د کے ترجمان نے جمعرات کو اے پی پی کو بتایاکہ گرفتار ہونے والے بد نام زمانہ اشتہاری انسانی سمگلرز میں محمد امان اللہ ولد منصب خان،احتشام نثار ولد نثار احمد، محمد یونس ولد محمد نذیر اور دیگر 4 انسانی سمگلرز اور ایجنٹوں میںعمران علی ولد مانا ، محمد زبیر ولد محمد ارشد ، بلال اسلم ولد محمد اسلم اور محمد نیاز ولد محمد گلزار شامل ہیں۔ ان ملزمان کے خلاف پولیس تھانہ ایف آئی اے فیصل آباد میں مقدمات کا اندراج کر کے ان سے پاسپورٹس اور دیگر دستاویزات بھی برآمد کر لی گئی ہیں جبکہ مزید ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیںجاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں