فیصل آباد کی رہائشی 18 گولڈ میڈلز حاصل کرنے والی میڈیکل کی ہونہار طالبہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 22 مارچ 2019 12:11

فیصل آباد کی رہائشی 18 گولڈ میڈلز حاصل کرنے والی میڈیکل کی ہونہار طالبہ
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 مارچ 2019ء) : فیصل آباد کی رہائشی میڈیکل کی ہونہار طالبہ نے اپنے کانووکیشن میں 18 گولڈ میڈلز حاصل کر لیے ۔ تفصیلات کے مطابق کانووکیشن کی تقریب میں گورنر پنجاب چودھری سرور نے طالبہ کو 18 گولڈ میڈلز پہنائے۔ یہ گولڈ میڈلز ہونہار طالبہ کو امتحانات میں پوزیشن لینے، سب سے زیادہ نمبرز لینے اور بہترین کارکردگی پر پہنائے گئے۔

اس موقع پر ہال تالیوں سے گونج اُٹھا اور ہال میں موجود دیگر طلبا اور اُساتذہ نے اس محنتی طالبہ کو خوب سراہا جس میں اپنی محنت اور لگن سے قابل تعریف کامیابی حاصل کی۔ سوشل میڈیا پر طالبہ کے 18 گولڈ میڈلز حاصل کرنے کی ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے جس پر صارفین نے اس محنتی اور ہونہار طالبہ کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ بلاشبہ پاکستان کے طلبا زندگی کے ہر شعبے میں محنت اور لگن کے ساتھ اپنا نام کما سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس ویڈیو کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

 رپورٹس کے مطابق 18 گولڈ میڈلز حاصل کرنے والی طالبہ کا نام ڈاکٹر رعنا اسلم ہے۔ اس طالبہ کی ویڈیو دیکھ کر صارفین کا کہنا ہے کہ ایک نقاب پوش طالبہ نے 18 گولڈ میڈلز حاصل کرکے یہ ثابت کر دیا کہ نقاب ہرگز ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں ہے۔ بلکہ اگر محنت اور لگن سے کام کیا جائے تو ہر صورت کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں