بیوی کے قتل کا الزام 7سالہ بیٹے پر لگانے والاشخص خود قاتل نکلا

خاوند رضوان نے اعترافِ جرم کر لیا، اس سے پہلے رضوان نے کہا تھا کہ بیٹے کے ہاتھوں گولی چلنے سے حنا کی موت ہوئی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 25 مارچ 2019 22:00

بیوی کے قتل کا الزام 7سالہ بیٹے پر لگانے والاشخص خود قاتل نکلا
فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ2019ء) فیصل آباد میں گولی لگنے سے قتل ہونے والی 27سالہ حنا فاطمہ کا قاتل اس کا اپنا شوہر نکلا۔ خاوند رضوان نے پولیس کے سامنے اعتراف کر لیا ہے کہ اس نے گولی مار کر اپنی بیوی قتل کیا ۔ اس سے پہلے رضوان نے پولیس کو بتایا تھا کہ وہ سو رہا تھا اور فائرنگ کی آواز سے آنکھ کھلی جب اٹھا تو بیوی کو خون میں لت پت پایا۔

جس پر بڑے بیٹے نے بتایا کہ چھوٹے بھائی 7سالہ اذان کے ہاتھوں پستول سے گولی چل گئی جس سے والدہ جاں بحق ہو گئیں۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ جھنگ بازار میں پیش آیا جب کہ لاش اپنی تحویل میں لے لی گئی ۔ لیکن بعد میں مقتولہ کی بہن نے پولیس کو بتایا کہ حنا اپنے بیٹے کے ہاتھوں غلطی سے گولی کا نشانہ نہیں بنی بلکہ حنا کو اس کے شوہر رضوان نے مارا ہے۔

خاتون کی بہن کا کہنا تھا کہ حنا کا شوہر اس پر ظلم کرتا تھا اور ایک سال قبل بھی اس پر فائرنگ کی تھی جس کے بعد وہ خوفزہ ہو کر میرے گھر آ گئی تھی۔ جس پر پولیس نے خاتون کے شوہر کو حراست میں لے لیا اور تحقیقات کا آغاز کر دیا اور اب حنا کے خاوند نے اعتراف کر لیا کہ بیوی سے جھگڑے کے بعد وہ غصے میں آپے سے باہر ہو گیا تھااور اس نے پستول نکال کر بیوی کو گولی مار دی اور ہسپتال پہنچاتے ہوئے اس کی موت ہو گئی۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں