اپنے نئے کاروبار کی فیس بک کے ذریعے برانڈ اویئرنس براہ راست رابطہ قائم کر سکتے ہیں، فیس بک پاکستان

جمعرات 18 اپریل 2019 15:10

اپنے نئے کاروبار کی فیس بک کے ذریعے برانڈ اویئرنس براہ راست رابطہ قائم کر سکتے ہیں، فیس بک پاکستان
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) اپنے نئے کاروبار کی فیس بک کے ذریعے برانڈ اویئرنس کرکے بزنس مین اپنے صارفین تک براہ راست رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔ فیس بک پاکستان کے ذرائع نے بتایا کہ فیس بک کے برانڈ اویئرنس اور ویب سائٹ کنورژن کے تحت بزنس مین 50 فیصد بچت کے ساتھ اپنے کاروبار کو وسعت دے سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیس بک ایک ایسا میڈیم ہے جو بزنس میں پیدا مسائل کو حل کرنے کی طاقت دیتا ہے جبکہ یہ ایک ایسا پلیٹ فارم بھی ہے جو کسی بھی کاروبار سے متعلق آگاہی، اس کی نشرواشاعت اور خرید میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔

انہوں نے فیس بک کی مختلف خصوصیات بتاتے ہوئے کہا کہ فیس بک میں لوکیشن کی سہولت قریبی سٹورز اور برانڈ کی پبلسٹی اور پی آر بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ نے دنیا بھر میں فاصلوں کو سمیٹ دیا ہے جبکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں آئے دن انقلاب آرہے ہیںاس لئے ہمیں اپنی صنعت و تجارت کو فیس بک سے منسلک کرکے اپنے تجارتی حجم کو بڑھا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فیصل آباد ایک صنعتی شہر ہے جہاں ای کامرس میں فیس بک کے ذریعے مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فیس بک کے ذریعے لک لائیک آڈینس منتخب کی جا سکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اپنے ابتدائی دور میں فیس بک اتنا محفوظ مواصلات کا ذریعہ نہیں تھا لیکن وقت کے ساتھ ساتھ اس نے مزید ترقی کر لی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت پاکستان میں ایس ایم ای سیکٹر کوفروغ دینے کیلئے ای کامرس پر توجہ دینی چاہیے تا کہ بزنس مین معمولی اخراجات سے اپنی مصنوعات کو پاکستان کے علاوہ دیگر ملکوں تک بھی پہنچا سکیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تھری جی اور فور جی کی مزید ٹیکنالوجی کو متعارف کروانے سے پاکستان میں ای کامرس کے فروغ کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں