موجودہ حکومت جمہوریت کے نام پر سویلین آمریت ہے،حاجی اکرم انصاری

عمران خان ،ان کی ٹیم الزام تراشی،جھوٹ کے نام پر سیاست کررہی ہے حکومت نہیں،احتساب کے نام پرشریف برادران کوٹارگٹ بنانے کے باجودپی ٹی آئی مسلم لیگ ن کی عوامی مقبولیت میںکمی ،عوام کومیاںنوازکے دلوںسے نکالنے میںکامیاب نہیںہوسکی، رہنما مسلم لیگ (ن)

جمعرات اپریل 23:26

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2019ء) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر سابق وزیرمملکت برائے ٹیکسٹائل انڈسٹری حاجی اکرم انصاری نے کہاہے کہ موجودہ حکومت جمہوریت کے نام پر سویلین آمریت ہے عمران خان اوران کی ٹیم الزام تراشی اورجھوٹ کے نام پر سیاست کررہی ہے حکومت نہیں۔اگرچہ عمران خان اپنی پارٹی میںضدی ہیںمگرجن کے سکرپٹ پروہ کام کررہے ہیںان کے سامنے بے بس ہیں۔

احتساب کے نام پرشریف برادران کوٹارگٹ بنانے کے باجودپی ٹی آئی مسلم لیگ ن کی عوامی مقبولیت میںکمی اورعوام کومیاںنوازکے دلوںسے نکالنے میںکامیاب نہیںہوسکی۔ 2020میں عام انتخابات ہو ںگے اورمسلم لیگ ن دوتہائی اکثریت کے ساتھ برسراقتدارآئے گی۔عمران خان خود یاکسی قوت کی مداخلت پر اسمبلی توڑدیںگے۔

(جاری ہے)

ملک کے موجودہ حالات میںحکومت کابرقراررہنماممکن نہیں۔

عمران خان پراب کسی کااعتمادنہیںرہاسب ایک پیج پرنہیں۔چین کے دورہ کے لئے بھی وہ پی ٹی آئی کے وزراکی بجائے غیرمنتخب مشیروںکوساتھ لے کرگئے ہیں۔آئی ایم ایف سے مددحاصل کرنے کے بعدبھی ملک کے دیوالیہ ہونے کاخدشہ ہے۔عمران خان زندگی بھرکرکٹ کھیلتے اوراپنی ہسپتال کے لئے ہاتھ اٹھاکرچندہ مانگتے رہے ہیںانہیںسیاست اورملک چلانے کاتجربہ نہیں معاشی استحکام ان کے بس میںنہیںنہ کابینہ میںنئی ٹیم شامل کرنے سے کوئی بہتری آئے گی ۔

انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت نی5برسوںمیں25ارب روپے کا بھی قرض نہیںلیاجبکہ موجودہ حکومت نی9ماہ میںقوم کواربوں روپے کا مقروض کردیا ہے ۔انہوںنے کہاکہ عام انتخابات میںان سمیت مسلم لیگ ن کے اہم رہنمائوں کی شکست طے شدہ منصوبہ تھا ۔2002کے دورآمریت میںمسلم لیگ ن نے شہرمیںقومی اسمبلی کی4نشستوںمیںسے تین پرکامیابی حاصل کی تھی جبکہ پارٹی قیادت بھی جلاوطن تھی۔

فیصل آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments