سستے رمضان بازاروں پر عوامی اعتماد ان کی کامیابی کی واضح دلیل ہے‘ڈپٹی کمشنر سردار سیف اللہ ڈوگر

جمعرات 16 مئی 2019 20:35

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2019ء) ڈپٹی کمشنر سردار سیف اللہ ڈوگر نے کہا ہے کہ سستے رمضان بازاروں پر عوامی اعتماد ان کی کامیابی کی واضح دلیل ہے لہذاڈیوٹی افسران صاف ستھری اور معیاری اشیاء ہمہ وقت دستیاب رکھیں تاکہ کسی صارف کو شکایت نہ ہو۔انہوںنے یہ بات تحصیل سمندری میں رمضان بازار کا معائنہ کرتے ہوئے کہی۔

سی پی او اظہر اکرم بھی ان کے ہمراہ تھے ۔اسسٹنٹ کمشنر سمندری سید تنویر مرتضی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے سستے آٹے اور سستی چینی کے سٹالز کو چیک کیا اور سیل ریکارڈ کاجائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ رمضان پیکج پر شفاف انداز میں عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ زیادہ طلب کی کچن آئٹیمز کی سپلائی میں تعطل نہ آنے دیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے خریداری میں مصروف شہریوں سے اشیاء کی دستیابی اور معیار کے بارے میں دریافت کیاتو انہیں مطمئن پایا۔انہوںنے مختلف سٹالز پر پھل وسبزیوں کے معیار،دستیابی اور قیمتوں کا بھی جائزہ لیا اور کوالٹی کو ہمہ وقت برقرار رکھنے کی تاکید کی۔سی پی او نے رمضان بازارمیں سیکورٹی پلان پر عملدرآمد کاجائزہ لیا اور سٹاف کو تاکید کی کہ وہ اپنے فرائض جانفشانی سے ادا کریں۔اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ رمضان بازار میں اشیاء کی دستیابی اورمعیارپر گہری توجہ ہے ۔انہوںنے بتایا کہ عام مارکیٹ میں بھی اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لئے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں