ڈائریکٹر لائیوسٹاک کا جڑانوالہ میں رمضان بازار کا دورہ

جمعہ 17 مئی 2019 18:30

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2019ء) ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر صالحہ گل نے تحصیل جڑانوالہ میں رمضان بازار کا دورہ کیا اور سٹالز پر چکن و انڈوں کی موجودگی کاجائزہ لیا،انہوں نے ڈیوٹی پر موجود محکمہ کے سٹاف سے کہا کہ صارفین کو سستے داموں گوشت وانڈوں کی فراہمی میں کوئی تعطل نہیں آنا چاہیے،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر سہیل ندیم نے ڈائریکٹر کو رمضان بازار میں چکن وانڈوں کی سپلائی کے عمل سے آگاہ کیا،ڈائریکٹر لائیوسٹاک نے تحصیل کے فیلڈ افسران سے میٹنگ بھی کی اور انہیں کارکردگی مزید بہتر بنانے کی تاکید کی،انہوں نے مویشیوں کو حفاظتی ٹیکہ جات لگانے کے اہداف بروقت مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں