چینی افسر نے مزدور کو جلتی بھٹی میں دھکا دے دیا

فیصل آباد کی نجی فیکٹری میں چینی افسر نے مزدور شہروز کو کام سمجھ نہ آنے پر جلتی بھٹی میں دھکا دیا،پولیس نے چینی افسر کو حراست میں لے لیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 22 مئی 2019 12:20

چینی افسر نے مزدور کو جلتی بھٹی میں دھکا دے دیا
فیصل آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 مئی 2019ء) انڈسٹریل اسٹیٹ ساہیانوالہ کی نجی فیکٹری میں چینی افسر نے مبینہ طور پر مقامی مزدور کو جلتی بھٹی میں دھکا دے دیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فیصل آباد کی نجی فیکٹری میں چینی افسر نے مزدور شہروز کو کام سمجھ نہ آنے پر جلتی بھٹی میں دھکا دے دیا۔شہروز کو تشویشناک حالت میں الائیڈ اسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے چینی افسر کو حراست میں کے کر تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا ہے۔سی پی او اظہر اکرام کا کہنا ہے کہ چینی شہریوں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔اور قانون کے مطابق کاروائی کریں گے،ڈی ایس پی اور ایس ایچ او واقعے کی تفتیش کر رہے ہیں۔فیکٹری میں شہروز کے ساتھی مزدووں نے چینی افسر کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اناصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی شخص فیکٹری میں لیبر انچارج کے عہدے پر تعینات ہے۔

جب کہ دوسری جانب سوشل میڈیا پر چینی افسر کے رویے کی مذمت کی جا رہی ہے۔صارفین نے چینی قونصل خانے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جب دہشتگردوں نے چینی قونصلیٹ پر حملے کی کوشش کی تو پاکستان کے پولیس اور رینجرز کی بروقت کارروائی نے ناکام بنا دیا۔ چینی قونصلیٹ پر دہشتگرد حملے میں پاکستان کے سیکورٹی اہلکاروں نے اپنی جان کی قربانی پیش کر کے چینی قونصل خانے میں موجود لوگوں کا تحفظ یقینی بنایا۔

خیال رہے پاکستان میں بڑی تعداد میں چینی کام کر رہے ہیں۔کئی چینی انجینئرز اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے سے وابستہ رہے۔جہاں پاکستان میں کام کرنے والے چینی انجینئر اور ہنر مند اس کی ترقی کے لئے نمایاں کردار ادا کر رہے وہیں چینی افسران کا ایسا رویہ بھی قابل مذمت ہے۔تاہم پاکستان ہزاروں میل کاسفر کرنے کے بعد پاکستان میں مختلف ترقیاتی منصبوں پر کام کرنے والے چینی انجینئرز کی خدمات کو بھی سراہاتا ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں