پاکستان بھر میں اے ٹی ایم مشینوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے سے سالانہ کروڑوں روپے کی بچت ہو سکتی ہے، پاکستان انجینئرنگ کونسل

جمعہ 24 مئی 2019 22:00

پاکستان بھر میں اے ٹی ایم مشینوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے سے سالانہ کروڑوں روپے کی بچت ہو سکتی ہے، پاکستان انجینئرنگ کونسل
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2019ء) پاکستان انجینئرنگ کونسل کے ترجمان نے کہا ہے کہ اگر پاکستان بھر میں تمام اے ٹی ایم مشینوں کو شمسی توانائی پر منتقل کر دیا جائے تو اس سے سالانہ کروڑوں روپے کی بجلی کی بچت کی جا سکتی ہے جبکہ شمسی توانائی کے ذریعے اے ٹی ایم مشینوں کو چلانے کے باعث ان کو ایئر کنڈیشنرز کی ضرورت بھی نہیں رہتی ۔

انہوںنے بتایا کہ اے ٹی ایم پر چلنے والی مشینیں کم از کم اڑھائی سے 3 لاکھ روپے فی کس سالانہ کی بجلی استعمال کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتا یاکہ پرانی مشینوں کی جگہ بائیو میٹرک نظام پرمشتمل مشینوں کی تنصیب بھی سود مند ثابت ہو سکتی ہے۔انہوںنے بتایا کہ قبل ازیں تمام موبائل فون کمپنیوں کو بھی ہدائت کی گئی تھی کہ وہ اپنے موبائل فون ٹاور متبادل توانائی کے نظام پر منتقل کرلیں تاکہ بجلی کے بحران پر قابو پانے میں مدد مل سکے لیکن نا معلوم وجوہ کی بنا پر اس حکمنامے پر عملدرآمد نہ ہو سکا۔انہوںنے بتا یاکہ جب تک متبادل توانائی کے ذرائع سے استفادہ نہیں کیا جائے گا اس وقت تک بجلی کے بحران پر قابو پانے میں بھی خاطر خواہ کامیابی نہیں ہو سکے گی

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں