ایف آئی اے کی کار روائی، غیر قانونی طریقہ سے ترکی جانیوالے 6مسافر ائیرپورٹ سے گرفتار

منگل جون 20:15

ایف آئی اے کی کار روائی، غیر قانونی طریقہ سے ترکی جانیوالے 6مسافر ائیرپورٹ ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) :ایف آئی اے فیصل آباد نے غیر قانونی طریقہ سے ترکی جانیوالے 6مسافر ڈی پورٹ ہونے پر ائیرپورٹ سے گرفتار کرلئے ۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے فیصل آباد نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طورپر زمینی ر استے سے ترکی جانیوالے والے چھ مسافروں کو فیصل آباد انٹر نیشنل ائیر پورٹ سے گرفتار کرلیا ۔

گرفتار کیے گئے ملزمان میں سید شمس الدین بخاری ، سید ذیشا ن شاہ ، محمد ندیم ، محمد عمران ، محمد واصل سندھو اور ارسلان شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ترک حکام نے غیر قانونی طریقے سے ترکی میں داخل ہونیوالے مسافروں کو گرفتار کرکے ایمرجنسی پاسپورٹس پر ڈی پورٹ کرتے ہوئے پاکستان واپس بجھو ایا ہے ۔ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزمان غیر قانونی طور پر ترکی میں قیام پذیر تھے اورپاکستان سے براستہ ایران بارڈر عبور کرکے ترکی پہنچے تھے ۔

ملزمان نے اس کے عوض بھاری رقوم ا یجنٹوں کو ادا کی تھیں ۔ایف آئی اے حکام نے مزید بتایا کہ ملزمان کیخلاف مزید تفتیش کا عمل جاری ہے جس کے تحت ملزمان اور متعلقہ انسانی سمگلروں اور ایجنٹوں کیخلاف ضابطہ کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

فیصل آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments