حکومت بڑی تیزی سے ملک کا نقصان کر رہی ہے، طاقت کا استعمال مسائل کا حل نہیں، قمرزمان کائرہ

جج کو ہٹانے کا فیصلہ جلد ہونا چاہیے تھا، ہمارا مطالبہ ہے ویڈیو کا فورنزک ٹیسٹ ہو،غلط فیصلوں کے ذریعے اگے نہیں بڑھایا جا سکتا، میڈیا سے گفتگو

جمعہ 12 جولائی 2019 19:50

حکومت بڑی تیزی سے ملک کا نقصان کر رہی ہے، طاقت کا استعمال مسائل کا حل نہیں، قمرزمان کائرہ
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومت بڑی تیزی سے ملک کا نقصان کر رہی ہے، طاقت کا استعمال مسائل کا حل نہیں، عوام کے ووٹ پر اعتماد ہی کامیاب ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ہم اپوزیشن کی جماعتیں مل کر سینیٹ میں تبدیلی لا رہے ہیں۔

چیئرمین سینیٹ کیلئے حاصل بزنجو کے نام پر کسی کو اعتراض نہیں ہے، وہ جمہورت کے اتحادی ہیں، صادق سنجرانی کو چاہیے کہ وہ خود ہی استعفیٰ دے دیں۔مبینہ ویڈیو سکینڈل پر بات کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ جج کو ہٹانے کا فیصلہ جلد ہونا چاہیے تھا، ہمارا مطالبہ ہے کہ ویڈیو کا فورنزک ٹیسٹ ہو۔ غلط فیصلوں کے ذریعے اگے نہیں بڑھایا جا سکتا۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں