یوکےاسکینڈل کی انگلینڈ اورپاکستان میں تحقیقات کرائیں گے، شہباز گل
پہلے یہاں مال کھایا جاتا تھا اب امداد کھانے کے اسکینڈل بھی آ رہے، پنجاب میں اپوزیشن کے40 سے45 ایم پی ایزہمارے ساتھ ہیں۔ میڈیا سے گفتگو
ثنااللہ ناگرہ اتوار 14 جولائی 2019 18:09
(جاری ہے)
ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پہلے یہاں کا مال کھایا جاتا تھا اب امداد کھانے کے اسکینڈل سامنے آ رہے۔
یوکے اسکینڈل کی انگلینڈ اور پاکستان کے اندر تحقیقات کرائیں گے۔ چالیس سال میں نظام کی تباہی کر دی۔ ادارے آزادانہ احتساب کر رہے ہیں۔ عمران خان مگر مچھوں کو نہیں چھوڑے گا، کوئی نہیں بچے گا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں حکومت اور اپوزیشن کی نورا کشتی ہوتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ جج کے بیان حلفی کے بعد ن لیگ والے زیادہ پھنس گئے ہیں۔ یہ لوگ مافیا ہیں جنہوں نے رشوت کی پیشکش کی دھمکیاں دیں۔ جیل والے چیک کر کے نہ بھیجیں تو جیل کا سامان چوری کر لیں گے۔ شہبازگل نے کہا کہ پنجاب میں اپوزیشن کے40 سے45 ایم پی ایزہمارے ساتھ ہیں۔ دوسری جانب صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن شاہ سے تاجروں کے وفد نے ملاقات کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ چینی سرمایہ کار دونوں ممالک کی تقدیر بدلنے والے اس تاریخ ساز پروجیکٹ میں بھر پور سرمایہ کاری کے لیے پرعزم ہیں۔ پاکستانی تاجرحضرات معیشت میں ترقی کے لئے اپنا اپنا کردار بخوبی نبھا رہے ہیں۔ معیشت کی بحالی برآمدات میں اضافے ، درآمدات میں کمی اور مقامی مصنوعات سے استفادے کی متقاضی ہے ۔ ملک کو انتشار کا شکارکرنے والی قوتیں خود اپنی موت مر جائیں گی ۔ تعلیم، صحت، کاروبار اور روزگار کی فراہمی کو حکومت اپنا اولین مشن بنائے ہوئے ہے۔ حکومت سرمایہ کاروں کے مسائل ہر سطح پر حل کر رہی ہے ۔ موجودہ حکومت کاروبار میں آسانی، صنعت و سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے جو اقدامات اُٹھا رہی ہے ماضی میں ان کے صرف خواب دکھائے گئے۔سی پیک منصوبہ پاکستان کی قسمت کا ستارہ ہے۔اور جلد ہر پاکستانی کے ماتھے کا جھومر بنے گا۔ پنجاب پاک چائینہ سی پیک پاکستان اور چائنہ کے عوام کی تقدیر سنوارنے کا تاریخ ساز منصوبہ ہے۔جس کا بنیادی فوکس دونوں ممالک کے درمیان مضبوط، پائیدار اور مستحکم اقتصادی روایت کو مزید ٹھوس خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔اس مقصد کے حصول کے لئے کاروبار کرنے کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی کے لیے موثر اقدامات عمل میں لائے گئے ہیں۔ پنجاب میں 68000 انڈسٹری یونٹ کام کر رہے ہیں۔ پنجاب میں 3 اکنامک زون اعلان کیا جا چکا ہے جبکہ 7 پائپ لائن میں ہیں۔ پنجاب میں بہت سی چائینز کمپنیاں مجوزہ اکنامک ذون میں کام کر رہی ہیں۔ پنجاب میں انفراسٹرکچر میں بہتری ہو رہی ہے اور اس وقت زراعت پر مشتمل منصوبے، انڈسٹری، فوڈ پراسیسنگ، کم لاگت ہاوسنگ منصوبے، لائیو سٹاک، ڈئیری، آٹو مینوفیکچرنگ، ہیلتھ اور ایجوکیشن سیکٹر میں انویسٹرز کے لیے پر کشش مواقع موجود ہیں۔علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی فیصل آباد سی پیک فریم ورک کے تحت ایک ایسا منصوکے بہ ہے جس میں فوری طور پر سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے۔متعلقہ عنوان :
فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
انسداد دہشت گردی کی عدا لت نے شیخ رشید کے بھتیجے شیخ شفیق کی 4 مقد مات میں ضمانت منظور کر لی
ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کا جڑانوالہ کا دورہ، ہوٹلز وتندوروں پر روٹی، نان کی مقررکردہ قیمتوں کی چیکنگ
نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل اور ساتھی کو زخمی کردیا
ایف ڈی اے نے خدمت مرکز کے ذریعے گزشتہ 4 سال میں 2906 درخواست گزاروں کو ریلیف فراہم کیا
کمشنر فیصل آباد سے قازقستان کے سفیر مسٹر یرزہان کسٹافن کی ملاقات
ذیابیطس کا مرض ملک میں تشویشناک حد تک بڑھ رہا ہے، قابو پانے کیلئے مشترکہ کاوشیں انتہائی ناگزیر ہیں ۔ ..
وزارت مذہبی امور کے زیراہتمام فیصل آباد کے2160 مرد وخواتین عازمین حج کیلئے تربیتی اجلاس کا انعقاد،تمام ..
محکمہ زراعت نے گندم کے معیاری بیج کی تیاری کیلئے ضروری سفارشات جاری کردیں
جامعہ زرعیہ فیصل آباد میں واہڈیاں میلہ30 اپریل کو منعقد ہوگا
بہتر موسمی حالات کے باعث زیادہ تعداد میں پھل حاصل ہونے کا امکان ہے،ماہرین اثمار
فیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
پولٹری فارمنگ میں پانی انتہائی اہمیت کا حامل ہے،پولٹری فارمرز ایسوسی ایشن
فیصل آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
مریم نواز نے پولیس یونیفارم پہن کر پنجاب پولیس کی عزت وقار میں اضافہ کیا