مریم نواز کی فیصل آباد ریلی 2 دھڑوں میں تقسیم ہو گئی

شیر علی کو ریلی راناثںاءاللہ کے ڈیرے پر لے جانے پر اعتراض، مریم نواز سے بات کرنے سے بھی انکار کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 19 جولائی 2019 14:45

مریم نواز کی فیصل آباد ریلی 2 دھڑوں میں تقسیم ہو گئی
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جولائی 2019ء) : : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ملک بھر میں ریلیاں نکالنے کا فیصلہ کیا تھا۔احتجاجی ریلی کے حوالے سے مریم نوازکو ایک اور مشکل کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی فیصل آباد ریلی 2 دھڑوں میں تقسیم ہو گئی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ن لیگ کے رہنما شیر علی نے ریلی سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا ہے۔

ریلی کے انتظمات دیکھنے کے لیے بنائی جانے والی کمیٹی میں شیر علی گروپ کا کوئی ممبر شریک نہ ہوا۔شیر علی نے ریلی راناثناءاللہ کے ڈیرے پر لے جانے پر اعتراض کیا۔بتایا گیا ہے کہ شیر علی نے مریم نواز سے فون پر بات کرنے سے بھی انکار کر دیا ہے۔اس سے قبل بھی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ کہ ریلی انتظامات کی کمیٹی میں شامل ہونے کے لیے مقامی رہنماؤں نے معذرت کر لی۔

(جاری ہے)

انتظامات کے سلسلے میں کئی رہنماؤں نے مریم نواز کی فون کال نہ سنی۔ لیگی رہنماؤں کے انکار پر مریم نواز نے راناثناءاللہ کی اہلیہ کو کمیٹی کا سربراہ بنا دیا۔خیال رہےمریم نواز نے اپنے والد کی رہائی کے لیے بھرپور احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ کیا تھا۔اسی سلسلے میں مریم نواز نے ملک بھر میں ریلیاں نکالنے کا فیصلہ کیا تھا۔مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا تھا کہ ریلیوں میں نواز شریف کی رہائی اور رول اف لاء کا معاملہ اُٹھاؤں گی، آزادی اظہار، عوامی نمائندوں کو سزا دلوانے کے ہتھکنڈوں کے خلاف آواز بلند کروں گی۔

انہوں نے کہا کہ عوامی مینڈنٹ کی چوری اور سلیکٹڈ کو مسلط کرنے پر بھی احتجاج ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہر وہ شہری جو ایک آزاد ، خود مختار اور جمہوری ملک میں رہنا چاہتا ہے آئے اور ہمارے ساتھ شامل ہو جائے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں