مریم نواز کی ہدایت ،لیگی رہنمائوں کی کارکن یاسر صابر کی عیادت

پھولوں کا گلدستہ پیش کیا مکمل علاج معالجہ کی ذمہ داری کا بھی وعدہ کیا

منگل 23 جولائی 2019 23:47

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2019ء) مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدرمریم نوازکی ہدایت پرسابق وزیرمملکت طلال چوہدری،مسلم لیگ ن کے سٹی صدرشیخ اعجازاحمد اور مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے دویژنل صدرمیاںعرفان منان اتوارکے روزریلی میںایک گاڑی کی ٹکرلگنے سے زخمی ہونے والے مسلم لیگی کارکن یاسرصابرکی عیادت کرنے کے لئے ان گھر امین پارک گئے جہاںانہوںنے مریم نوازکی طرف سے انہیںگلدستہ بھی پیش کیااوران کے مکمل علاج معالجہ کی ذمہ داری کابھی وعدہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرانہوںنے مریم نوازسے بھی ان کی ٹیلی فون پربات کروائی مریم نوازنے یاسرصابرکی خیریت دریافت کی اوران کی پارٹی خدمات کوسراہا

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں