فیصل آباد، کمسن طالبہ کی اغواء کے بعد زیادتی، مقدمہ درج

جمعہ 23 اگست 2019 14:46

فیصل آباد، کمسن طالبہ کی اغواء کے بعد زیادتی، مقدمہ درج
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2019ء) فیصل آباد میں 13 سالہ کمسن طالبہ کو اغواء کر کے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق فیصل آباد کے علاقے عبداللہ پور کے رہائشی محمد جاوید کی 13 سالہ بیٹی بک شاپ پر اسٹیشنری خریدنے گئی جہاں سے موٹرسائیکل پر سوار افراد نے اسے اغواء کر لیا اور نامعلوم مقام پر لے جا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا،زیادتی کے بعد ملزمان طالبہ کو گھر کے قریب پھینک کر فرار ہو گئے۔پولیس نے دو نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کی گرفتاری کے لیے کوششیں شروع کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں